سندھ میں بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری

سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےسلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 20:33

سندھ میں بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) ا سندھ میں بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےسلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے۔ قبل ازیں صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، متحدہ پاکستان کا اعلان سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےسلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے۔

ضلع جیکب آباد،کشمور،شکار پور،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،سکھر،خیرپور،شہید بینظیرآباد،سانگھڑ،میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپارکر،حیدرآباد،جامشورواوربدین میں مختلف کونسلزکی کیٹیگریزچیئرمین،وائس چیئرمین،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرزکی نشستوں پردوبارہ پولنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حیدرآباد کےپرائمری اسکول رضیہ سلطانہ کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آٸی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ۔

ایک دوسرے پرمکوں اور لاتوں کی برسات کردی، کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے کا پولیس پرووٹرزکو ہراساں کرنے کا الزام ،الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ خیر پور میں 2 ٹاؤن کمیٹیوں اورایک یونین کونسل کے ایک ایک وارڈ میں آج دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔ آر او دریا خان چانڈیو کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ ساڑھے 8 بجے شروع ہوئی ہے۔ یونین کونسل کنڈیاری کے وارڈ نمبر 4 میں پولنگ ہو رہی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی وارڈ 5 کے پولنگ اسٹیشن7 میں ووٹنگ تاخیر شکار ہوئی۔