وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 27 مارچ 2023 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) منگل کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک/جروی ابر آلود رہے گاتاہم خیبر پختونخوا ، کشمیراور بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار،مری ، راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 10 پنجاب میں مری کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔