ا*یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی قابل مذمت ہے طاہر ڈوگر

فلسطین میں اسرائیل کی بربریت اقوام متحدہ کے منہ پر زوزدار طمانچہ ہے ،انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اسرائیلی فرعونیت کے سامنے ریت کی دیوار ہیں، اقوام متحدہ اور او آئی سی اور عالمی نیا میں تیسری جنگ عظیم کے خطرات کی گھنٹی بجا رہی ہیں،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب ژ* اسرائیلی صہیونی طاقتیں فلسطینیوں پر گھنونا کھیل فوری بند کریںشریف الدین

اتوار 9 اپریل 2023 19:35

4لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2023ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگرنے کہا ہے کہ مسلمانوں کا ا?پس میں متحد اور یکجا نہ ہونے کا فائدہ صہونیت کتے اٹھا رہی ہیں فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی ،ظالمانہ کارروائیاں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ عالمی امن اور انصاف کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، فلسطینیوں کے خون کا ایک ایک قطرے کا حساب اسرائیلیوں کو دینا ہوگا،جبکہ ضلعی صدر محمد شریف الد قذافی نے کہا ہے کہ مسلمان حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ بھیگی بلی کا کردار ادا کر رہی ہے،اس موقع پر جنر ل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت محاذ مولانا محمد علی نقشبندی ، محمد شفقت جمیل ، پیر سیف اللہ نقشبندی، شیخ محمد نواز قادری ، محمد بشارت جلالی ، مہر محمد اکمل نقشبندی ، ملک محمد احسان قادری، محمد سعید قادری سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔