
ٹرین منصوبہ ایران، پاکستان اور ترکیہ کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 29 اپریل 2023 11:59

(جاری ہے)
ایرانی سفیر نے کہا کہ کمرشل اور اقتصادی تعاون میں رکاوٹوں اور بینکنگ چینلز کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
سید محمد علی حسینی نے کہا کہ پاکستان ایران سے 200 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے، دو سو میگا واٹ بجلی کو مستقل میں 5 سو میگا واٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران، اسلام آباد اور استنبول ٹرین منصوبہ تینوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے، آنے والی نسلیں اس تعاون کو مزید بڑھتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔ تقریب سے ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایران میں اپنے 5 سالہ قیام میں متعدد شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی منڈیوں کے قیام کی تجویز دی، اب اس تجویز پر کافی حد تک عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر کے قریب ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا خصوصی تعلق ہے، پاکستان کی آزادی کے بعد ایران نے سب سے پہلے ہمیں تسلیم کیا، انگریزوں کی آمد سے پہلے برصغیر میں فارسی زبان نہایت مقبول رہی ہے، سید محمد علی حسینی کی بطور سفیر پاکستان میں مدت انتہائی کامیاب رہی، دونوں ممالک میں دفاع سکیورٹی، انٹیلیجنس، تجارت اور کراس بارڈر ٹریڈ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے درمیان مسلح افواج کے سربراہان کے وفود کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مخاصمت مسلم امہ ہر منفی اثرات مرتب کر رہی تھی، چین کی مدد سے ایران سعودی عرب تعلقات میں بہتری مسلم امہ کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر ہوجائے گی۔ تقریب میں سفارت کاروں ، سیاسی اور سماجی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.