Live Updates

جرمن سفیر برائے پاکستان کا عمران خان کی گرفتاری کی تصاویر پر تشویش کا اظہار

عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانا اہم ہے ،حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچیں۔ الفریڈ گرانس کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 9 مئی 2023 16:08

جرمن سفیر برائے پاکستان کا عمران خان کی گرفتاری کی تصاویر پر تشویش ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 09 مئی 2023ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست میں لیا۔ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا،القادر ٹرسٹ کیس میں یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عمران خان کی گرفتاری کے دوران وکلا اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

جرمن سفیر برائے پاکستان الفریڈ گرانس نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیا۔ الفریڈ گرانس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی تصاویر پر تشویش ہے۔عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانا اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنا اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خاطر ہر طرف پرسکون رہیں اور مل کر ترقی کی طرف کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں

❌ Could not extract embed code.
۔

جبکہ عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد عمران خان کو گرفتار کرکے گاڑی تک لے گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی ٹانگ زخمی تھی جس وجہ سے انہیں آج وہیل چئیر پر ہی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم رینجرز اہلکار عمران خان کو پکڑ کر گاڑی تک لے گئے۔
۔ذرائع کے مطابق عمران خان پر سکون بیٹھے تھے، شیشے توڑ کر عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔

مراد سعید نے دعوٰی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تشدد کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا،وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات