Live Updates

ح* پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے گی،پیپلزپارٹی

سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا عمران کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتے ،عاشقی جیت گئی قانون ہار گیا پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا تھا لارجر بنچ بنایا جائے ،عوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا ، پسند اور ناپسند کا فیصلہ کر رہے ہیں م* عدلیہ سے سوال پوچھتے ہیں وہ کیا وجوہات تھیں کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ;پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ،آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے S ایگزیکٹو سے مطالبہ کرتے ہیں عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے وہ بل ادا کریں، نیئر حسین بخاری فیصل کریم کنڈی اور حسن مرتضی کی مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 14 مئی 2023 18:10

و*اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے آج پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی ،پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا کہ لارجر بنچ بنایا جائے ،عوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا ، آج عدلیہ پسند اور ناپسند کا فیصلہ کر رہے ہیں، عدلیہ سے سوال پوچھتے ہیں کہ وہ کیا وجوہات تھیں کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا،پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ،آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا کہ ان کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتے ،عاشقی جیت گئی ، قانون ہار گیا ،ایگزیکٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے وہ بل ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نزیر ڈھوکی اور راجہ نور الہی بھی موجود تھے۔ نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی پیر کو پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ میں شرکت کرے گی۔

پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ عہدیدار،لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے ۔ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اسکی جماعت ہے ،سیاسی اور معاشی عدم اعتماد کی ذمہ داری عمران خان کی ہے ۔آج بدامنی میں عدلیہ کا بھی کردار ہے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا کہ لارجر بنچ بنایا جائے ہم سمجھے ہیں کہ چار تین کا فیصلہ ہے۔

چیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں ہم عدلیہ کو اسکا ماضی یاد کرانا چاہتے ہیں ، عوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے منصف چاہئیں۔آ ج عدلیہ پسند اور ناپسند کا فیصلہ کر رہے ہیں پیپلز پارٹی عدلیہ کو باور کروائے گی کہ آپ منصف بنیں کھبی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا جب تک الزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے میں سوال پوچھتا ہوں عدلیہ سے کہ وہ کیا وجوہات تھیں کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ججز اپنے فیصلے کے زریعے بولتے ہیں ریمارکس سے میسج نہیں دیتے ہم عدلیہ کو یاد کروانا چاہتے ہیں کہ آپ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں آڑ جائے گا ایک سوال کے جواب میں نئیر حسین بخاری نے کہا کہ آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آ رمی ایکٹ 1952 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے پارلیمنٹ نے عدلیہ کو پیغام دیا مگر عدلیہ سمجھ نہیں رہی۔

پارلیمنٹ کو قانون سازی اور ترمیم کرنے کا اختیار ہے ریاست اپنے اختیار منتخب نمائندوں کے زریعے استمال کرے گی۔ آئین اور قانون منتخب نمائندوں نے بنایا کسی حج اور جرنیل نے نہیں بنایا۔ ووٹ کی پرچی لیکر آئیں پھر ہم قبول کریں گے پیپلزپارٹی نے عدالتی کاروائی اور الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کیا ۔نئیر حسین بخاری نے کہا کہ میں ایگزیکٹو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے وہ بل ادا کریں،پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چند سال قبل آج میثاقِ جمہوریت پر بے نظیر بھٹو اور نوازشریف نے دستخط کیے میثاق جمہوریت کی بہت ساری شقوں پر عملدرآمد ہوا میثاق جمہوریت کی چند شقوں پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے ۔

پیپلز پارٹی پر امن مارچ میں شرکت کرے گی۔ دفعہ 144 کے نفاد کو ختم کیا جائے ہم نے ماضی میں لانگ مارچ کئے دوران ایک گملہ بھی نہیں توڑا ۔سرکاری اور فوجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ۔پی ٹی آئی نے ایک اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران پاکستان کی تاریخ میں واحد شخص ہے کہ ریمانڈ کے دوران ان کو ریلیف دیا گیا ۔سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا کہ ان کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتے عاشقی جیت گئی قانون ہار گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات