ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 17 مئی 2023 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم بارکھان،دادو، پڈعیدن اور بنوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں بارکھان 09،سندھ میں دادو06،پڈعیدن02اورخیبرپختونخوا میں بنوں کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 44، دادو، پڈعیدن، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور بہاولنگر میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔