Live Updates

دو بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے

جہانگیر ترین کے علاوہ سردار تنویر الیاس کا بھی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ،تنویر الیاس کے پاس چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار ہیں۔ریحام خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 مئی 2023 14:04

دو بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔27 مئی 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی اپنی پارٹی بنانے والے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرائع کے مطابق دو بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

۔اس سے قبل سینئر تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ عمران خان کے فیصلوں نے ان کی قومی سیاست میں موجودگی مشکل بنا دی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایک جماعت جہانگیرترین کی ہوگی جبکہ دوسری مائنس عمران خان پی ٹی آئی ہوگی۔کون الیکشن لڑ سکتا ہے کون نہیں لڑ سکتا یہ اسٹیبلشمنٹ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے موجودہ وقت اور مستقبل قریب بہت مشکل لگ رہا ہے، اس کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحریک انصاف یا عمران خان ختم ہو جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات