اعجازالحق نے بھی تحریک انصاف سے دوری اختیارکرلی
اتحاد کیا تھا لیکن مسلم لیگ ضیا کوپی ٹی آئی میں کبھی ضم نہیں کیا ، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے، سربراہ مسلم لیگ ضیا
دانش احمد انصاری اتوار 28 مئی 2023 19:19
(جاری ہے)
ادھر پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈر شامل ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع ہم خیال گروپ کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کولاہوربلالیا۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شیریں مزاری، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل سمیت کئی رہنما پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے 26 سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنےوالوں میں سابق ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا، چوہدری اخلاق سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان نے پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی ہے اور انہیں دوسری جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکان کی ایڈجسٹمنٹ کا اختیاربھی چوہدری سرور کو سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ سے رابطے کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ فیض اللہ کموکا فیصل آباد اور چوہدری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
جاپان واقعی ایک ’زینوفوبک‘ ملک ہے؟
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.