بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی وفاقی وزیراحسن اقبال ، وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقاتیں بلوچستان کی موجودہ مالی صورتحال سے آگا ہ کیا

پیر 5 جون 2023 20:38

بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی وفاقی وزیراحسن اقبال ، وفاقی سیکرٹری ..
کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے حل اور صوبے میں وفاقی منصوبوں پر عمل درآمد اور نئے بجٹ میں جاری اور نئے منصوبوں کو شامل کرنے کیلئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقاتیں کرکے انہیں بلوچستان کی موجودہ مالی صورتحال سے آگا ہ کیا ہے وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ سے دو ملاقاتیں کی ہے کوشش ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے بلوچستان کے مالی صورتحال سے آگاہ کرو وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقات میں بلوچستان کے مالی صورتحال جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کے علاوہ بلوچستان میں سے سیلاب متاثرین کی بحالی متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقلی بھی موجود تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہمیں امید ہے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت این ایف سی کے تحت بلوچستان کے آئینی شہر اور وفاقی منصوبوں کیلئے مطلوبہ فنڈز کے اجراء کو یقینی بنائے گاانہوں نے کہاکہ ایک ہفتے سے زائد وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں ہوں اور کوشش ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیاجاسکے سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی سیکرٹری پلاننگ سے ملاقات کے دوران صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے خصوصاًً بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری ، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر عمل درآمد اور گوادر کی ترقی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے وفاقی سیکرٹری پلاننگ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وفاقی حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے بلوچستان سے بیس ہزار طلبا کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا گیا ہے پانچ ہزار طلبا کے لیے اسکالر شپ بھی رکھے گئے ہیں اور پانچ ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ بھی دی جائیگی ،ملاقات میں بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو تیز کرنے اور وفاق اور صوبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاسنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کی تمام تر راہیں بلوچستان سے گزرتی ہیں۔