پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پولیس علی محمد خان کو پشاور ہائی کورت کے احاطے سے دوبادہ گرفتار کرکےمردان روانہ ہو گئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 8 جون 2023 22:00

پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون 2023ء) پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس علی محمد خان کو پشاور ہائی کورت کے احاطے سے دوبادہ گرفتار کرکےمردان روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھری ایم پی کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پشاور ہائی کورٹ کا رہا کرنے کا حکم دیا۔۔۔ ڈپٹی کمیشنرپشاور کے پاس ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے بعد جب سینٹرل جیل پشاور سےعلی محمد خان کو رہا کیا گیا تو مردان پولیس نے انھیں جیل کے احاطے سے دوبارہ تحویل میں لے لیا۔

پولیس علی محمد خان کودوبادہ گرفتار کرکےمردان روانہ ہو گئی۔علی محمد خان پرمردان میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہے۔ ادھر وزارتِ داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو پاکستانی نژاد امریکی شہری خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر لاہور میں قید ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے قونصلر رسائی کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔

امریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالوکررہے ہیں۔ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔