گ*علمی ادبی شخصیت کرنل (ر ) جواد رضا خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

پیر 26 جون 2023 20:05

@کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2023ء) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے علمی و ممتاز شخصیت کرنل (ر ) جواد رضا خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفی سابق وفاقی وزیر سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کی دیگر شرکائ میں پروفیسر مجید اللہ قادری محمد حسین لاکھانی ، پروفیسر دلاور خان نوری، مفتی سیف اللہ سعیدی، احمد علی شاہ عبدالغفار سعیدی، پروفیسر محمد فیاض شاہین، اور لیس عبد الغفار و دیگر نے شرکت کی۔

معزز مہمان کرنل ریٹائرڈ جو اور رضا خان نے کہا کہ حاجی محمد حنیف طیب سے میرا تعلق بچپن سے ہے، میرے والد ان کا ذکر کیا کرتے تھے ، ان شخصیت مثالی ہے ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے وہ پاکستان بھر میں سماجی خدمت کر رہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد حنیف طیب نے جواد رضاخان کی المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال آمد پر شکر یہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے اس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں پرو فیسر مجید اللہ قادری اور کرنل جوادرضامل کر اور اچھا کام کریں گے۔

حاجی محمد حنیف طیب بتایا کہ بھارت سے پاکستان میں یہ خبر آئی کہ تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا ، تو میں نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے خاندان سے ہیں، کروڑوں چاہنے والے پاکستان، بھارت بلکہ پورے دنیا میں موجود ہیں، لوگ ان سے محبت کرتے ہیں، وزیر اعظم نے وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان سے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر کو فون کریں اور ان کی رہائی کا بندوبست کیا جائے تو انہوں نے شام کو یہ بتایا کہ بات کرلی ہے ان کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرنل ریٹائر ڈ جوادرضا کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا اردو تر جمہ قرآن کنز الایمان کا انگریزی زبان کا ترجمہ اور غزالی دوراں علامہ احمد سعید کاظمی شاہ صاحب کا اردو ترجمہ قرآن ’’ البیان پیش کیا ، اس موقع انہیں المصطفیٰ کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی