
جو قرض عوام نے ادا کرنا ہے اس پر بھنگڑا ڈالنے والے شرم سے ڈوب مریں،شیخ رشید
جب تک عوام ساتھ نہ ہو معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے،جہاں آئین و قانون دم توڑ جائے وہاں جمہوری عمارتیں زمین بوس ہو جاتی ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ
عبدالجبار
ہفتہ 8 جولائی 2023
10:56

12جولائی سے پہلے آئی ایم ایف بڑی پارٹیوں سے یقین دہانیاں چاہتا ہے جس میں لوگوں کو ووٹ کا حق دینا بھی شامل ہے پاکستان کے معاشی مسائل کا حل سٹینڈ بائےمعاہدے سے نہیں ہوا عارضی ریلیف ملا ہے عوام کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی تین سال میں91 ارب ڈالر اور اس سال دسمبر تک 11 ارب ڈالر دینے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2023
(جاری ہے)
جو قرضہ عوام نے ادا کرنا ہے،اس پر بھنگڑا اور دھمال ڈالنے والے شرم سے ڈوب مریں،ہمیں ہمارے سارے دوست سمجھا رہے ہیں کہ اپنے ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں کیونکہ تب ہی ملک میں مالی معاشی اقتصادی استحکام آئے گا لیکن اگر ہم قرضوں کی ری شیڈولنگ وقت پر نہ کر وا سکے تو ڈیفالٹ کی تلوار ہمارے سر پر لٹکتی رہے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس طرح کے معاشی حالات میں ملک چلانا آسان نہیں،عوام کے لئے ریلیف نہیں تکلیف ہی تکلیف ہے،جس اسمبلی کو پولیس تالے لگائے اور آئین و قانون دم توڑ جائے وہاں جمہوری عمارتیں زمین بوس ہو جاتی ہیں،لوگوں کیلئے مرنے یا جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنا حق چھینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہتا۔ قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کے مبصرین پوچھ رہے ہیں پاکستان میں وقت پر الیکشن ہوں گے یا نہیں،اگر ہوں گے تو کیسے ہوں گے؟۔قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ نے کس کے خلاف الیکشن لڑنا ہے،اگر ایسے ہی الیکشن لڑنا ہے جیسے کراچی اور آزاد کشمیر میں ہوا ہے اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.