انتخابات میں زیادہ تاخیر ہوئی یا کوئی اور سسٹم لایا گیا تو سیاسی طاقتیں اکٹھی ہوں گی‘ ندیم افضل چن
کسی کو نوابزادہ نصر اللہ والا کردار ادا کر کے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا ،یہ کردار آصف زرداری ہی ادا کر سکتے ہیں نواز شریف واپس کیوں نہیں آئے یہ شہباز شریف سے پوچھیں،وہ تو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان سے راضی ہے ،خود بھی بڑے خوش ہیں
جمعرات 17 اگست 2023 12:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور قیادتیں ابھی خاموش ہیںلیکن سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونے میں وقت نہیں لگتا ، ماضی میں ایسا ہوا ہے ، اب بھی اگر انتخابات زیادہ تاخیر کا شکار ہوئے یا کوئی اور سسٹم لانے کی کوشش کی گئی تو سیاسی قوتیں اکٹھی ہو جائیں گی ، اس ملک میں کسی کونوابزادہ نصر اللہ خان والا کردار ادا کرنا پڑے گا ، کسی کو سب کو اکٹھا کرنا پڑے گا اوریہ کردار آصف علی زرداری ہی بہتر ادا کر سکتے ہیں،آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیںکہ ایک سیاسی جماعت دوسری سیاسی جماعت کے حوالے سے آصف علی زرداری کی گارنٹی مانگتی ہے کہ وہ گارنٹڈ ہو جائیں ،کسی کو اکٹھا کرنا ہوگا یاکوئی اتحاد بننا ہوا تو اس کے محورآصف علی زرداری اور نواز شریف ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر صور ت انتخابات مانگے گی اور میرے خیال بھی باقی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ مل جائیں گی ،(ن) لیگ میں دو موقف ہیں جو عوامی لوگ ہیں جو حلقوں میں جاتے ہیں وہ انتخابات چاہتے ہیں اور جو کھمبے والا ٹکٹ سمجھتے ہیں ،جو یہ خیال کرتے ہیں کہ لاہور سے ٹکٹ مل گیا گوجرانوالہ ،فیصل آباد سے ٹکٹ مل گیا اور ہم جیت جائیں گے وہ ڈر رہے ہیں ، ملک میں اس وقت ویسے بھی سیاست نہیں رہی بلکہ مینجمنٹ ہو رہی ہے ۔انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی میں رکاوٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بھائی شہباز شریف وزیر اعظم رہے ہیں وہ آج کل ویسے بھی بڑے خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں تین سال سے اسٹیبلشمنٹ بھی ان سے راضی ہے ،وزیر اعظم بھی رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ بھی راضی ہے تو بھائی واپس کیوں نہیں آئے یہ سوال شہباز شریف بنتا ہے ۔جیسے پی ٹی آئی چیئرمین کہتے تھے ہم ایک پیج پر ہیں اسی طرح شہباز اپنے طور پر کہتے ہیں ہم ایک پیج ہیں یہ ایک پیج سے سوال بنتا ہے ۔انہوںنے مریم نواز کی خاموشی کے حوالے سے کہا کہ ان کی ابھی صرف مگ کی تبدیلی دیکھی ہے ، نظریے کی تبدیلی کا ابھی نہیں پتہ، ابھی انہوںنے صرف مگ ہی ظاہر کیا ہے ،نظریہ یا اپنی سوچ ظاہر نہیں کی ۔ہم نے تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں ، تاریخ اپنا راستہ خود بناتی ہے ۔انہوں نے 190ملین پائونڈ کا معاملہ کابینہ میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ میں بند لفافہ لہرایا تھا اور کہا تھاکہ اس پر زیادہ بحث نہ کریں ، ہماری انٹر نیشنل ایجنسی کے ساتھ ارینجمنٹ ہے ،وزراء نے دستخط کئے وہی بتا سکتے ہیں، کسی نے دستخط کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، یہ پوچھا ضرور گیا تھا اس میں کیا ہے ، اسد عمر اور شیریں مزاری اور دیگر کچھ نے کہا تھا ہم اس معاملے کو عوام میں لے کر جائیں جس سے مقبولیت ہو گی کہ ہم اتنا پیسہ واپس لائے ہیںلیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی ، شہزاد اکبر اور اعظم خان جو کہتے تھے وہی ہوتا تھا، بیورو کریسی میں سے کم ہی ہوتے ہیں جو وعدہ معاف گواہ نہیں بنتے اکثریت تو بن جاتی ہے۔سب کو پتہ تھا کہ بند لفافے میں دو نمبری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا کھل کر بات کرتا تھا، وہ شاہ محمود اور اسد عمر کے بارے میں کھل کر باتیں کرتا تھا، وہ غلط مشورے دینے والوں اور پی ٹی آئی چیئرمین کو جو بند گلی میں دھکیلنے والوں کی بھی بات کرتا تھا ، اس نے کابینہ میں بھی کھل کر باتیںکی اور پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنے طور پر بھی کہتا تھا ، فیصل واڈا نے کابینہ میں کہا تھاکہ کچھ لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.