فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 18افراد جاں بحق،15زخمی

11افرادکی لاشیں اور 15 زخمیوں کوپنڈی بھٹیاں ہسپتال لایاگیا، 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے الائیڈاسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے،ایم ایس پنڈی بھٹیاں ہسپتال

اتوار 20 اگست 2023 10:35

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2023ء) کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے 16 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے۔حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں، حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں،حادثے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہیں جبکہ15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن ہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعیہوسکیگی، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کیاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ڈیزل کیڈرم رکھیہوئیتھیجس کی وجہ سیبس میں آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

اس سے قبل ڈی ایس پی احسان ظفر نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کیقریب پیش آئیحادثیمیں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حادثیمیں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق صبح سوا 4 بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کی ٹکر ہوئی، جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، دونوں گاڑیاں جل کر مکمل تباہ ہو گئیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔ایم ایس پنڈی بھٹیاں اسپتال کا کہنا ہے کہ 11افرادکی لاشیں اور 15 زخمیوں کوپنڈی بھٹیاں اسپتال لایاگیا، 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے الائیڈاسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے۔