
پاناما جے آئی ٹی والیم 10 فراہم کرنے کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
اگر والیم 10 میں کچھ بھی ہوتا تو پاناما کا 5 رکنی بینچ ضرور لکھتا،براڈ شیٹ اب والیم 10 سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی،سپریم کورٹ کے ریمارکس
عبدالجبار
منگل 22 اگست 2023
13:11

(جاری ہے)
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ پاناما فیصلے پر دوبارہ نظرِ ثانی کرانے چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل کھوسہ نے کہا کہ نہیں،نہیں پاناما فیصلے میں نہیں جانا چاہتے۔
چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا کہ سردار صاحب انگزیزی کا لفظ ہے ریلیکس،آپ ریلیکس کریں یا پھر ہم ٹھنڈا پانی پیش کریں۔پاناما کے 5 رکنی بینچ نے والیم 10 پر کچھ نہیں لکھا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ نے کوئی الگ درخواست دائر کرنی ہے تو کریں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا کہ براڈ شیٹ پاکستانی عوام کا نمائندہ نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کھوسہ صاحب،آپ دلائل سے پانامہ کیس فیصلے پر ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آفس کو کہیں براڈ شیٹ کو والیم 10 فراہم کر دے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ براڈ شیٹ کی جانب سے والیم 10 کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنی درخواست واپس لے رہا ہوں،نئی درخواست دائر کرنے پر حق محفوظ رکھتا ہوں۔ براڈ شیٹ نے والیم 10 کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست واپس لے لی،عدالت نے پاناما جے آئی ٹی والیم 10 فراہم کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے موجودہ نگران حکومت کو بہترین قرار دے دیا اور ریمارکس دئیے کہ پاکستان میں بہترین دماغ اس وقت حکومت میں موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.