
بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں، نگراں وزیرِ مذہبی امور
گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔ انیق احمد کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی
اتوار 3 ستمبر 2023
13:55

(جاری ہے)
دوسری طرف نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سنیئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں با صلاحیت لوگ موجود ہیں اور کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، معاشی چیلنجز میں نگران حکومت معروضِ وجود میں آئی، دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا، جبکہ فوڈ سکیورٹی بہت بڑا گلوبل چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر دیکھ رہے ہیں، 48 گھنٹے میں بجلی بلوں پرریلیف کا اعلان کریں گے، بجلی بلوں کےحوالے سےاحتجاج ہوا،ایک شہرمیں بل جلائے جا رہے ہیں اور اسی شہرمیں بجلی چوری ہو رہی ہے ، مگرمسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اور آئی پی پیز کے معاہدے ہیں، بجلی بلوں پر ایسا نہیں کہ چند ظالم حکمران عوام کا خون چوس کر چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں،ہمیں معاشی اورسیکیورٹی کے مسائل ہیں، 90 کی دہائی میں ہمارے یہاں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ تھا، منگلا اورتربیلا کےبعد ہم کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں کر پائے اور مسئلے کے حل کیلئے ہم نے آئی پی پیزسے معاہدے کیے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.