ایس پی کا آٹھ مقام میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 14 ستمبر 2023 17:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) ایس پی خواجہ صدیق نے آٹھ مقام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے،انسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیر کی ہدایت پرایس پی خواجہ صدیق نے آٹھ مقام میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں جملہ تھانہ جات اور پولیس چوکیوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج نے شرکت کی،شہریوں نے ٹرانسپورٹ، پبلک ہیلتھ، برقیات،شاہرات میں اصلاحات کی تجاویز دیں۔

اغواء،بوگس مقدمہ جات،اراضی تنازعات اور منشیات کے حوالہ سے شکایات کیں۔ایس پی کوشاکی ولی الرحمن، عبدالغنی، حاجی منظورمشکور خان ، عبدالرشید،شکیلہ بی بی دختر عبدالرشید،بلال،محمد اسماعیل، عبدالقیوم، خواجہ محمد اسرائیل،اخوان پیرزادہ،خواجہ وسیم عرف خواجہ وصی،محمد اشفاق عباسی،مدثر خان نے مختلف مسائل کی جانب ایس پی خواجہ محمد صدیق کی توجہ مبذول کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی خواجہ محمد صدیق نے شہریوں کے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس کے متعلق متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دیے،جبکہ دیگر ایشوز پر متعلقہ ذمہ داران کو تحریک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے ہر ماہ کھلی کچہری لگانے کے مطالبہ پر کہاکہ جملہ ادارہ جات کی موجودگی میں کھلی کچہری کاانعقاد کریں گے تاکہ شہریوں کے مسائل موقع پر حل ہوسکیں۔

انسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیر کی ہدایت پر ایس پی نے جمعرات کے روز عوامی مسائل سننے کیلئے ایس ایچ اوز کی موجودگی میں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں عوامی مسائل سنے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بڑھانے کے متعلق شہریوں سے تجاویز بھی لیں۔ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نیلم کے نوٹس میں لائے گئے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر شہریوں کو صحت، تعلیم اور محکمہ مال کے حوالے سے فوری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ چاہتے ہیں، سرکاری ملازمین دفتری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور دفاتر آنے والے سائلین کے مسائل خوش اسلوبی کے ساتھ فوری یکسو کریں۔اس موقع پر سابق چیئرمین سید صادق حسین شاہ، وائس چیئرمین یونین کونسل لوات محمد لقمان میر سلہریا نے کھلی کچہری کوانسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیر کااہم کارنامہ قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیس ضلع نیلم میں بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے جولائق تحسین ہیں۔\378