
ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان
ہجری سال کے تیسرے ماہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا
محمد علی
ہفتہ 16 ستمبر 2023
00:43

(جاری ہے)
مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،پیر محمد ممتاز احمد ضیا نظامی و دیگرعلما کرام شریک ہوں گے۔
جبکہ پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے، جس میں ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خاص کر لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 16ستمبر 2023 بمطابق 29صفر المظفر بروز ہفتہ کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل منعقد ہو گا۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں جمعہ 15 ستمبر کو ماہ صفر کا اختتام ہو گیا۔ ان ممالک میں 15 ستمبر کو ماہ صفر کی 30 تاریخ پر ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد ان ممالک میں کل بروز ہفتہ یکم ربیع الاول ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان سمیت بیشتر اسلامی اور غیر مسلم ممالک میں تاحال ماہ صفر کا اختتام نہیں ہوا۔ بیشتر ممالک میں کل بروز ہفتہ 16 ستمبر کو ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، یوں ان ممالک میں اتوار 17 ستمبر کو ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.