بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل کے طلبا کالج کے مسائل پر بپھر گئے، کالج کے سامنے احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی

پیر 25 ستمبر 2023 21:16

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2023ء) بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل کے طلبا کالج کے مسائل پر بپھر گئے سڑکوں پر نکل آئے کالج کے سامنے احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی،روڈ بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بند ہونے سے شدید گرمی میں مسافر تڑپتے رہے اور مسافروں و طلبا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی، قومی شاہراہ بلاک ہونے سے سندھ و بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوکررہ گیا مرد خواتین بچے بوڑھے کئی گھنٹوں تک روڈ کھلنے کا انتظار کرتے رہے لیکن طلباء کسی بھی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے طلبا نے موقف اپنایا کہ ڈی سی لسبیلہ آکر ہمارے ساتھ مذاکرات کریں اس دوران بی آر سی کالج اوتھل کے طلبا کا کہنا تھا کہ کالج کو پانچ سال ہوگئے لیکن سہولیات کا مکمل فقدان ہے کالج میں نہ تو اساتذہ پورے ہے اور نہ ہی اسٹاف مکمل طور پر تعینات ہوا ہے کالج کے ترقیاتی منصوبے بھی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی نااہلی سے نامکمل پڑے ہیں جس کے سبب کالج مکمل طور پر مسائلستان بنا ہوا ہے اوتھل کی شدید گرمی میں طلبا ہاسٹل کی بجلی بھی پانچ روز منقطع کردی گئی ہے جس سے طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں،طلبا کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کالج میں سہولیات کے فقدان سے ہماری تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہیں،کالج میں بڑی تعداد میں اساتذہ کی کمی ہے جس کے سبب سینکڑوں طلبا کے تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے بار بار مطالبات کرنے کے باوجود حکومت بلوچستان بی آر سی کالج اوتھل کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے اور بی آر سی کالج اوتھل کے پرنسپل سید اشرف شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ پچھلے پانچ سال سے بی آر سی کی جو اپنی بلڈنگ نامکمل ہیں جس کی وجہ سے طلبا کو دشواری کا سامنا پیش آرہا ہے اور پولی ٹیکنک کالج کے ہاسٹل میں ہمارے بچے رہ رہے ہیں لیکن وہاں پر بھی بجلی اور پانی کا مسلہ پیدا ہوگیا ہے اور پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے کے الیکٹرک کو بل ادا نہیں کیا بل 90 لاکھ سے زائد کا آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انکی بجلی منقطع کردی گئی ہیاور اساتذہ کی بھی کمی ہے اور ان سارے مسائل کو پروپر چینل کے طور پر ہی حل کروایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ہم نے حکام بالا کو آگاہ کردیا ہے اور جیسے ہی ہمارے کالج کے ہاسٹل کی بلڈنگ کا کام مکمل ہوجائے گا تو کافی حد تک معاملات حل ہو جائیں گے طلبا کو یقین دہانی کرائی لیکن وہ بھی اب مجبور ہوکر سڑک پر نکل آئے ہیں جبکہ بعد میں طلبا نے انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران تین دن کی مہلت پر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔