اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے،سردار عتیق

بدھ 27 ستمبر 2023 17:07

مظفرآباد /دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے دورے دھیرکوٹ غازی آباد کے دوران مصروف ترین دن گزارہ۔مختلف مقامات پر وفات پاجانے والوں کے گھر جاکراہل خانہ سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔صدرمسلم کانفرنس نے چمیاٹی میںولید عباسی کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کی فاتحہ خوانی کی۔

بھاگسر میں حاجی کبیر اعوان،حاجی رشید اعوان اور محمد کریم اعوان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرمسلم کانفرنس کے سینئر کارکنان اور عہدیداران نے ان سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے لئے جاری لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خواتین، مرد، بچوں سمیت کشمیریون کی آزادی کے لئے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔ گزشتہ 75سال سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔ہندوستان کے ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے بہادری سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کا شکار مظلوم کشمیری طویل عرصہ سے اپنے حق خودرادیت کے لیے عالمی برداری کی طرف دیکھ رہے ہیں انتہا پسند مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں عوامی قوانین کے مغائر اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں پوری وادی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے دنیا بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لے آزادی سے جینا ہر انسان کا حق ہے لیکن کشمیریوں پرمظالم پر پوری دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو قابل مزمت ہے آزاد ی کشمیریوں کا مقدر ہے جس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

دریں اثناء صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے دھیرکوٹ میں مولانا سلیم چشتی کے آتشزدہ گھر کا وزٹ اور آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر ان سے اظہار افسوس کررہے ہیں۔بعدازاںصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ناڑا کوٹ میں سردار انوار عباسی،آفتاب عباسی کے پھوپھی اور نیئر عباسی کے نانی کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں۔