
اب سیاست میرے بس کا روگ نہیں، صداقت عباسی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان
9 مئی کے واقعات کے بعد میرے جیسے پروفیشنل بندے کیلئے اس بیانیے کے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، صداقت عباسی
دانش احمد انصاری
پیر 9 اکتوبر 2023
23:41

(جاری ہے)
صداقت عباسی نے مزید کہا کہ پارٹی میں یہ امپریشن تھا کہ عمران خان نے یہ ہارڈ لائن اسی وجہ سے لی کہ فوج کے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو اس بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اگر کوئی دباؤ ہے تو 9 مئی واقعات میں قانون کا ڈر ہے۔ صداقت عباسی نے کہا کہ 9 مئی کو ہم سب کو لیاقت باغ اکٹھے ہونے کی ہدایت ملی، جازی خان اور مقامی عہدیداروں نے جی ایچ کیو کی جانب جانے کے نعرے لگائے۔ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ شیریں مزاری ، شہباز گل اور مراد سعید نے عمران خان کو گائیڈ کیا، 9 مئی کو ہم نے حد کراس کردی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں عمران خان چاہتے تھے کہ فوج کا ادارہ پریشر میں آجائے اور کوئی ڈیل ہو جائے ۔ 7 مئی کو بشری بی بی کی مشاورت پر عمران خان زوم میٹنگ کرتے ہیں جس میں تمام مرکزی قیادت موجود تھی ۔ اس میٹنگ میں عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کی منصوبہ بندی بنائی گئی اور اہداف طے کر لیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست میرے بس کا روگ نہیں، 9 مئی کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوں۔ جس مقصد کیلئے میں سیاست میں آیا تھا وہ عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا تھا میں نے بہت سے منصوبوں پر کام شروع کروایا، یہ مقصد پورا ہو بھی گیا تھا، لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد اس کا بوجھ اٹھانا میرے لیے اور میرے خاندان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ صداقت عباسی نے کہا کہ میں بڑی امیدوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بنا تھا، 2006 سے میں تحریک انصاف میں ہوں۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے جیسے پروفیشنل بندے کیلئے اس بیانیے کے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں۔ لہذا میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
-
غزہ: کم از کم 100 بچے بھوک سے ہلاک ہوچکے ہیں، فلپ لازارینی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.