ز*عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 176سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

اتوار 22 اکتوبر 2023 19:30

لله&کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے کمیشن میں رجسٹرڈ 176سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی جبکہ قانونی تقاضے پورے اورتفصیلات جمع نہ کرانے والی متعدد سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی جاری فہرست کے مطابق 5 نئی سیاسی جماعتوں کے اندراج کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی تعداد176 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں 171 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے 176 سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جاری کردہ فہرست میں عام آدمی تحریک ،عام عوام پارٹی ،عام لوگ اتحاد ،عام لوگ پارٹی پاکستان، آل پاکستان کسان اتحاد،آل پاکستان مینارٹیز الائنس ،آل پاکستان مینارٹی موومنٹ ،آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) ،آل پاکستان تحریک، اللہ اکبر تحریک، امون طریقی پارٹی، عوامی لیگ ،عوامی جسٹس پارٹی پاکستان ،عوامی مسلم لیگ ،پاکستان عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پارٹی پاکستان ،عوامی تحریک، عوامی ورکرز پارٹی، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، برابری پارٹی پاکستان، فرنٹ نیشنل (پاکستان) ،ہمدرد وطن پاکستان، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اسلامی تحریک پاکستان ،اتحاد امت پاکستان، جماعت اسلامی پاکستان ،جمہوری وطن پارٹی،جمعیت علمائے اسلام نظارتی،جمعیت علمائے اسلام پاکستان،جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س)۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)، جمعیت علمائے پاکستان (امام نورانی)،جاموٹ قومی موومنٹ، جنت پاکستان پارٹی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مرکزی جمعیت اہل حدیث ،پاکستان مسیحی عوامی پارٹی، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان، محب وطن نوجواںانقلاب کی انجمن ،موف آن پاکستان، مستقبل پاکستان، آل پاکستان متحدہ لیگ ،متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل پارٹی ، نیشنل پیس کونسل پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی، نظریہ پاکستان کونسل، نظام مصطفی پارٹی، پاک مسلم الائنس (دیوان) ،پاک سرزمین پارٹی ،پاکستان امن پارٹی۔

پاکستان امن تحریک، پاکستان عوامی انقلابی لیگ، پاکستان، عوامی جمہوری اتحاد، پاکستان عوامی لیگ ،پاکستان عوامی راج، پاکستان عوامی تحریک، پاکستان برابری پارٹی، پاکستان سٹیزن موومنٹ ،پاکستان کنزرویٹو پارٹی، پاکستان فلاح پارٹی، پاکستان فلاحی تحریک ،پاکستان فریڈم موومنٹ ،پاکستان ہیومن پارٹی، پاکستان ہیومن رائٹس پارٹی،پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان کسان اتحاد، پاکستان مسیحا پارٹی،پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)،پاکستان محفوظ وطن پارٹی، پاکستان مسلم الائنس، پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین، پاکستان مسلم لیگ (ف)،پاکستان مسلم لیگ (ج)،پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم لیگ (شیربنگل)،پاکستان مسلم لیگ کونسل، پاکستان مسلم لیگ آرگنائزیشن، پاکستان مسلم لیگ (ضیاء الحق)،پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان نیشنل پارٹی۔

پاکستان پیپلز پارٹی( بلاول بھٹو زرداری)، پاکستان پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو)،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز( آصف علی زرداری)،پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز)، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، پاکستان راہ حق پارٹی، پاکستان سرائیکی پارٹی (ٹی)، پاکستان سنی تحریک، پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان تحریک اجتہاد، پاکستان تحریک انصاف( عمران احمد خان نیازی)، پاکستان تحریک انصاف (ناظریاتی )،جماعت الصفحہّ (عائشہ گلالئی وزیر)،پاکستان تحریک انسانیت(ڈاکٹر محمد طفیل)،پاکستان ویلفیئر پارٹی، پاکستان یقین پارٹی ،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پیپلز موومنٹ آف پاکستان (پی ایم پی)، پیپلز مسلم لیگ پاکستان،قومی عوامی تحریک پاکستان،قومی وطن پارٹی،روشن پاکستان لیگ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سب کا پاکستان، سنی اتحاد کونسل۔

سنی تحریک( احمد بلال قادری)، تبدیلی پسند پارٹی، تحریک اہلسنت پاکستان، تحریک جوانان پاکستان ، تحریک لبیک پاکستان،تحریک تبدل نظام پاکستان، تحریک اصلاحات پاکستان، تحریک درویش پاکستان، تحریک دفاع پاکستان ،تحریک احساس پاکستان، تحریک لبیک اسلام، تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان، تحریک تحفظ پاکستان، تحریک تعمیرپاکستان، پاکستان پیپلز الائنس پارٹی(ای) فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ، پاکستان عام آدمی موومنٹ ، کسان اتحاد،پاکستان تحریک اتحاد، پاکستان مسلم لیگ (خان قیوم خان)، عوامی فلاحی پارٹی، لیبر قومی موومنٹ پاکستان ،پاک لیگ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک نظام، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ،عوامی جمہوری پارٹی پاکستان، پاکستان پیپلز لیگ ،پاکستان نظریاتی پارٹی، تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ، پاکستان تحریک ایمان۔

استحکام پاکستان تحریک (احمد کلیم)، ہزارہ قومی محاذ پاکستان ،پاکستان انقلابی پارٹی ،پاکستان تحریک شریعت پارٹی، پاکستان ریفارم پارٹی، پاکستان تحریک شادباد ، ہم عوام پاکستان پارٹی ، پاکستان تحریک سچ، کسان اتحاد عوامی پارٹی، حقوق خلق پارٹی ،ربطہ جمعیت علمائے اسلام، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان ،سلیمان خیل قبایل موومنٹ ،تحریک عظمت پاکستان، تحریک ترقی و کمال، مظلوم اولسی تحریک پاکستان ،پاکستان نیشنل ریفارمسٹ پارٹی، عوامی تحریک علم پارٹی، تحریک عوام پاکستان،پاکستان مسلم پارٹی ،جدید عوامی پارٹی، اپنی پارٹی پاکستان، حق دو تحریک بلوچستان، حصار مسلم، پاکستان کسان لیبر پارٹی ،خادمین سندھ ،استحکام پاکستان پارٹی، گرین ڈیموکریٹک پارٹی، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھرکی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لے 2لاکھ روپے فیس ، 2ہزارممبران اورانگوٹھوں کی شناخت سمیت دیگر تفصیلات طلب کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے پورے اورتفصیلات جمع نہ کرانے والی متعدد سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہی