صوبے میں پر امن صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے ،فیروز جمال شاہ کاکاخیل

انتخابات کی تاریخ نگران حکومت کا نہیں ،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری و دائرہ اختیار ہے ، رضا کارانہ جانے والوں افغانیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،نگران وزیر خیبر پختونخواہ

پیر 23 اکتوبر 2023 19:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2023ء) نگران صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں پر امن صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے ، الیکشن ہوں گے ضرور ہوں گے لیکن جب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ مقرر کریں ، کیونکہ انتخابات کی تاریخ نگران حکومت کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور دائرہ اختیار ہے ، پاکستان میں مقیم افغانیوں کو واپس جانے کی آخری ڈیڈ لائن 31اکتوبر ہے 31اکتوبر تک رضا کارانہ جانے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی جبکہ 31اکتوبر کے بعد حکومت غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ان تمام غیر قانونی مقیم افغانیوں کو زبدستی نکالنے پر مجبور ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مختلف بازاروں، بس آڈوں ،جوڈیشل لاک آپ اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے اچانکدوروں کے دوران میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد شعیب خان ،انچارج ٹریفک سید جمیل شاہ خان سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی نگران صونائی وزیر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے نوشہرہ کینٹ سمیت نوشہرہ کے مختلف علاقوں کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی نرخوں کا جائزہ لیا اور بازاروں میں موجود صارفین سے قیمتوں بارے پوچھ گچھ کی جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسافر گاڑیوں میں کرایہ نامے چیک کئے جبکہ نوشہرہ جوڈیشل لاکپ میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نرخ کم کرنا وقت کا تقاضا ہے کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ سے نہ صرف اشیاء خورد و نوش بلکہ اکثریتی اشیا ء کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اور اب تاجر برادری سمیت ڈیلرز اور تھوک و پرچون دکاندار بھائی بھی اس پر عمل درآمد کریں کیوںکہ خیبر پختونخواہ کی موجودہ نگران صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف اور بہترین اقدامات کیلئے کوشاں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں معمولی جرائم میں کئی سالوں سے قید قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرکے ان کی سزاوں کو کم یا ختم کرکے ان کو معاشرے کے بہترین شہری بنائیں گیانہوں نے کہا کہ نوشہرہجوڈیشل لاک آپ میں 170قیدی کی گنجائش موجود ہے لیکن بدقسمتی اورسابق ادوار کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اس وقت نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ میں 500کے قریب قیدیوں کو رکھا گیا ہے جو کہ غیر مناسب ہے اور کوشش ہے کہ یا تونوشہرہ میں از سر نو جوڈیشل لاک آپ تعمیر کیا جائے جس میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہو اور یا اسی جوڈیشل لاک آپ میں نئے بارک تعمیر کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ میں نہ صرف قیدیوں کو بلکہ جیل عملے کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہے جس میں جیل عملے کی رہائش سرفہرست ہے صوبائی وزیر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ضلعی انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اشیاء خورد و نوش میں حکومتی ریلیف سے مستفید کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ پرائس کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بناکر عوامی مشکلات میں کمی لاکر ان کا ازالہ کیا جائے۔