عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین سمیت تمام مظلوم انسانیت کا مقدمہ لڑنا ہوگا،سراج الحق

جمعرات 9 نومبر 2023 23:09

عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین سمیت تمام مظلوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2023ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں،مسلمان حکمران اسرائیل کی سفاکیت روکیں۔ طیب اردگان سے امت مسلمہ کی امیدیں وابستہ ہیں، وہ آگے بڑھ کر کردار ادا کریں، عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین سمیت تمام مظلوم انسانیت کا مقدمہ لڑنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول ترکیہ میں مختلف اسلامی تحریکوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت ایران کے دورہ کے بعد ترکی میں ہیں۔ ان کے دورہ کا مقصد غزہ میں جاری انسانی المیہ کے تدارک کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ہے۔ انہوں نے ایران کے دورہ کے دوران حکام اور علمائ سے ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

امیر جماعت جمعہ کو استنبول کی فاتح مسجد کے سے نکالے جانے والے عظیم الشان فلسطین یکجہتی مارچ کی قیادت اور شرکائ سے کلیدی خطاب کریں گے۔

عالم اسلام کی تنظیم الاتحادالعالمی کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی محی الدین القرہ داغی اور دیگر اسلامی تحریکوں کے رہنما بھی مارچ کی قیادت کریں گے۔ فلسطین یکجہتی مارچ کے بعد عالمی اسلامی تحریکوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں مسئلہ فلسطین کا جائزہ لیا اور لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ سراج الحق اس اہم اجلاس میں شرکت اور جماعت اسلامی کا موقف پیش کریں گے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ملت اسلامیہ تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہی ہے۔ اسرائیل نے صیہونی توسیع پسندانہ عزائم پر عمل شروع کردیا ہے۔ اسرائیل کوغزہ میں شکست دینا ضروری ہے۔ فلسطین میں قتل عام کوروکنا ہوگا۔ اسرائیلی حکومت اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی اداروں کی پروا کیے بغیر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ پر بارور کی بارش کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا،غزہ میں گیارہ ہزار کے قریب معصوم لوگ جام شہادت نوش کرچکے ہیں، شہر کے ہسپتالوں، سکولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں اور امت کے جذبات کی ترجمانی کریں، ان کی خاموشی سے اسرائیل کو تقویت مل رہی ہے۔ اسرائیل محض بیانات اور قراردادوں سے ظلم سے باز نہیں آئے گا، اسے روکنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔۔۔۔۔ اعجاز خان 09-11-23/--262 #h# _ پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس [چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت #/h# کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت کے درمیان صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی۔

پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سربلند خان جوگیزئی، نواب ثنااللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، سید قائم علی شاہ، علی مدد جتک، سردار عمر گورگیج، اعجاز بلوچ، ڈاکٹر برکت بلوچ، غزالہ گولہ، اقبال شاہ، بسم اللہ خان کاکڑ، جمال سراج رئیسانی، کشور احمد جتک، ملک نورالدین کاکڑ، سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی، میر حسین بخش بنگلزئی، میر نصیب اللہ شاہوانی، میر ریاض احمد شاہوانی، میر سلیم خان کھوسہ، نوابزادہ شعیب زہری، نوید درانی، نواب محمد خان شاہوانی، صابر بلوچ، صادق عمرانی، سردار خیر محمد ترین ایڈووکیٹ، شریف خلجی، ملک ذیشان حسین، سید اقبال شاہ، طاہر محمود خان، حیات خان اچکزئی و دیگر بھی شریک تھی