ن لیگ چوہدری نثار کے حلقے سے اپنا امیدوار ضرور کھڑا کرے گی
ہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے،ن لیگ کے ناراض اراکین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ایک ایک سیٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 11 نومبر 2023
16:44
(جاری ہے)
میاں نواز شریف دوسرے صوبوں کے دورے شیڈول کر چکے ہیں۔
آئندہ ہفتہ بلوچستان جائیں گے،ہمار ایک وفد سندھ گیا ہے مشاورت کرنے۔ہماری سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے پنجاب میں جاری ہیں۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ سردار منصب ڈوگر دو مرتبہ ہمارے ایم این اے رہے ہیں۔ 2018 میں وہاں ٹکٹ کسی اور کو دی تھی۔ناراضگی پیدا ہوئی لیکن ہم اس ناراضگی کو اس وقت دور نہیں کر سکے لیکن اب ہمارے ساتھ ہیں۔کچھ امیدوار ہمارے سے الگ ہوکر آزاد الیکشن لڑے اس کی وجہ سے پارٹی کو کامیابی نا ملی،گزشتہ ضمنی انتخابات کی بات کی جاتی ہے کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی ٹھیک نہیں رہی۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے یہ ممکن ہے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور نون لیگ دوبارہ مل بیٹھیں ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان لیڈر ہیں، ان کا بہت احترام کرتا ہوں ،بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں انتخابات کے اکھاڑے میں ایسی باتیں معمول ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تلخیوں کے باوجود میثاقِ جمہوریت بھی کیا اور حکومتوں میں بھی ساتھ شامل رہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ چار انتخابات میں سے تین انتخابات میں نواز شریف کو حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ن لیگ یہ الزام سننے کو تیار نہیں کہ ہمارے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.