کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) سابق چیئرمین بلدیہ اعلیٰ شہدادپور سید احسان علی شاہ ایڈوکیٹ ، سابق منیجر نیشنل بینک آف
پاکستان ،سابق صدر انجمن دائرةالاسلام شہدار پور سید عرفان علی شاہ میجر (ر) سید احتشام علی شاہ ہیڈ آف د ی ڈیپارٹمنٹ ڈائیلیسز سول ہسپتال شہدادپور سینئر میڈیکل آفیسر
ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے بھائی ،سابق
گورنر سندھ
معین الدین حیدر، سینئر صحافی کرنل(ر) محتار احمد بٹ کے قریبی ساتھی کرنل (ر) سید عثمان علی شاہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے آپ کا انتقال
امریکہ میں ہوا (اناللہ وانا الیہ راجعون)۔
مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک انجمن اتحاد عباسیہ
پاکستان ،بابر فا ئو نڈیشن کے تحت زیر صدارت سرپرست اعلیٰ مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک ،صدر انجمن اتحاد عباسیہ
پاکستان سابق ایڈیشنل ہیلتھ اینڈ ہوم سیکریٹری حکومت
سندھ ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر
نیب ،سابق مشیر سائنس وٹیکنالوجی اینڈ پاور
وزیر اعلیٰ سندھ قائد ملت عباسیہ
ڈاکٹر شفقت حسین عباسی، سٹی آفس مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک MCNنیوز ویب ٹی وی
پاکستان ہفت روزہ آواز مظلوم میڈیا کمیونیکیشن نیٹ ورک ویسٹ لینڈ ٹریڈ سینٹر MCNعوامی مرکز میاں آدم شاہ کلہوڑو عباسی میمو ریل ہال قائد ملت ہیومن رائٹس سیکریٹریٹ
شہید ملت روڈ
کراچی میں کرنل (ر) سید عثمان علی شاہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
(جاری ہے)
اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطاب میں
ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے کہا کہ کرنل (ر) سید عثمان علی شاہ نے اپنے اکابرین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بحیثیت محافظ ِ
پاکستان سماجی شخصیت
کرپشن سے اپنا دامن بچاتے ہوئے پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی سطح پر مختلف سماجی تنظیموں میں اپنی بے لوث خدمات سرانجام دیں وہ ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے ان کا سانحہ ارتحال ملک و قوم کا ناقابل تلافی
نقصان ہے۔
اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک ڈپٹی انچارج MCNعوامی کمپلینٹ سیل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن MCNنیوز ویب ٹی وی
پاکستان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈیاکمیونیکیشن نیٹ ورک چیف ایڈیٹر ہفت روزہ آواز مظلوم مرکزی جنرل سیکریٹری انجمن اتحاد عباسیہ
پاکستان روح رواں بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی نے کہا کہ بحیثیت محافظ ِ
پاکستان سماجی شخصیت کرنل (ر)سید عثمان علی شاہ کی لازوال خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی لگن اور جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی بقاء و سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے 1965والے جذبے کے ساتھ سالار دفاع
پاکستان شہید ملت خان
لیاقت علی خان کے مکے کی مانند پاکستانی قوم بن کر پرچم
پاکستان کے سائے تلے ان کے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد کریںاس موقعہ پر چیئرمین مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک ، EXسپارکو ایمپلائز ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ ویلفئیر سوسائٹی
پاکستان جا نثار ان پاک آئی ایس آئی جانثاران پاک
رینجرز جانثاران پاک
پولیس سینئروائس چئیرمین جانثاران پاک آرمی ٹیم ہیومن رائٹس
پاکستان سینئیر نائب صدر مجلس
قائد اعظم پاکستان
کراچی ڈویژن سر پرست اعلیٰ بفرزون یوتھ بفر زون محلہ کمیٹی CEO-MCNنیوز HDویب ٹی وی
پاکستان ایگزیکیٹیوایڈیٹر ہفت روزہ آواز مظلوم سید اسلم علی فکری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ سید عثمان علی شاہ کی شخصیت تعارف محتاج نہیں ان کا شمار معروف صحافی کرنل (ر) مختاراحمد بٹ سابق
گورنر سندھ
معین الدین حیدر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے آپ کی دعوت پر سابق
گورنر سندھ
معین الدین حیدر نے احباب جیپور کی جانب سے سخی حسن چورنگی پر منقعدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک کی جانب سے
ڈاکٹر شفقت حسین کے اعزاز میں انجمن فلاح و بہبود دائرہ
کراچی کمیونٹی ہال مصطفی آباد
نصرت بھٹو کالونی میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں جہاں سابق صدر انجمن فلاح و بہبود دائرہ
کراچی سید عبدالجبار معروف اسلامک اسکالر نامدار خان بوزئی ، معروف محقق ادیب و شاعر اسلامک اسکالر پروفیسر سید یوسف فضل ، سابق منیجر بک شاپ
کراچی یونیورسٹی فائونڈر چیئرمین مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک میاں سعید الدین،سینئیر وائس چئیرمین معروف صحافی سابق ڈائریکٹر ایٖڈمنسٹریشن لال قلعہ گرامر اسکول نارتھ
کراچی میاں رحمان فرید سابق پرنسپل گورنمنٹ
دہلی سائنس کالج کریم آباد
کراچی پروفیسر سید علی خوندمیر سابق ڈی ایس پی اسپیشل برانچ سندھ
پولیس سید حبیب علی سابق صدر پی پی پی ضلع وسطی
کراچی ممبر
سندھ کونسل پی پی پی چئیرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع وسطی
کراچی سید اعجاز الدین شاہ سابق جنرل کونسلر یوسی 7مصطفی آباد نارتھ ناظم آباد ٹائون
شاہد عباسی اہل محلہ اور عباسی برادری کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقعہ پرکرنل (ر) سید عثمان علی شاہ نے نہ صرف
ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کا پر تپاک استقبال ہی نہیں کیا بلکہ ان کی ملک و قوم اور عباسی برادری کے لئے بے لوث خدمات کو بھی سراہااس موقعہ پر
ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے تجویز دی کہ یہاں پر فی الحال فلاحی ڈسپنسری قائم کی جائے تا کہ برادری کے لوگوں کے ساتھ ساتھ اہلیان ِمصطفی آباد بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کریںجس کی تائد کرنل (ر) سید عثمان علی شاہ سمیت تقریب استقبالیہ میں موجود تمام شرکاء نے کی ہم اپنے تمام اداروں کے سرپرستوں ،عہدید ا ران و ممبران کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ عزیز و اقارب دوست و احباب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں تعزیتی اجلاس کے اختتام پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سرپرست مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک
ڈاکٹر محمد ایوب عباسی نے مرحوم کرنل(ر) سید عثمان علی شاہ سمیت شہداء تحریک
پاکستان ، شہداء دفاع
پاکستان ، شہداء
فلسطین،شہداء
کشمیر و دیگر مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی ملک و قوم کی بقاء و سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔