ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈکرے باقی جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں

ان کو چاہیئے ہمیں موقع دیں، اب ہم اپنے لئے گیم لگائیں گے، بہتر ہے اس نہج پر چلیں کہ آگے بھی چل سکیں، شہبازشریف کو کافی چیزیں کہیں جو نہ ماننے سےملک کو نقصان ہوا، سابق صدر آصف زرداری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 نومبر 2023 19:26

ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈکرے باقی جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 نومبر 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈ کرے باقی جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں،ان کو چاہیئے ہمیں موقع دیں، اب ہم اپنے لئے گیم لگائیں گے،سیاست میری مجبوری ہے ضرورت نہیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے میں متاثر تھا کہ صبح 6بجے اٹھتا ہے اور شام 6بجے تک کام کرتا ہے، اتحادی حکومت کا تجربہ کافی مشکل تھا، شہبازشریف کو کافی چیزیں کہیں جو انہوں نے نہیں مانی اس کا ملک کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2ارب کی شوگر پڑی تھی اجازت نہیں دی جو افغانستان اسمگل ہوگئی، ہمیشہ خوردنی تیل درآمد ہوتا ہے اس پر پابندی لگا دی، تجارت کی وزارت میرے پاس تھی لیکن پالیسی تو کابینہ کو بنانی تھی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ پرویزالٰہی جیل میں ہے اور بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آجائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے اس نہج پر چلیں کہ آگے بھی چل سکیں۔

ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈکرے باقی جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں،ان کو چاہیئے ہمیں موقع دیں، اب ہم اپنے لئے گیم لگائیں گے،سیاست میری مجبوری ہے ضرورت نہیں، سیاست ضرورت اس لئے کہ بی بی اور کارکنوں نے شہادت دی جو ہم پر قرض ہے، بلاول بھٹو ابھی تربیت یافتہ نہیں کچھ وقت لگے گا، بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے،پنجاب میں انہیں جہاں سہولت نظر آتی ہے چلے جاتے ہیں، بلوچستان سے ابھی مزید دوست آئیں گے، فائٹ ہوگی ہم تیار ہیں، پیپلزپارٹی وہ کہتی ہے جو حقیقت ہے، بلوچستان میں دوستوں کی کچھ مجبوریاں ہیں، مجبوریوں کے تحت جہاں پروٹیکشن ملتی ہے دوست وہاں چلے جاتے ہیں،بلوچستان کے 9اضلاع میں کونسل کی سیٹیں جیتی ہیں۔

18پیپلزپارٹی وہ کہتی ہے جو حقیقت ہے، ویں ترمیم کے بعد ہم تھرکوئلے کو ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کیلئے ایم کیوایم نے کہا کہ تب حمایت کریں گے جب گورنرشپ دیں گے، ہم نے کہا ٹھیک ہے۔