ش* ملک میں سیاسی استحکام سے اقتصادی اور سلامتی سے متعلق بحرانوں سے نجات ملے گی۔صرف انتخابات کی مشق کرلینے سے نہیں، بلکہ صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوگا،زاہدا ختر بلوچ

جمعرات 30 نومبر 2023 20:05

Xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ ملک میں سیاسی استحکام سے اقتصادی اور سلامتی سے متعلق بحرانوں سے نجات ملے گی۔صرف انتخابات کی مشق کرلینے سے نہیں، بلکہ صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور بااعتماد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

جماعتِ اسلامی 08 فروری 2024ء انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔جماعت اسلامی کا اسلامی، فلاحی، عوامی، انقلابی منشور کا اعلان ہوچکا،ترازو نشان جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ہے۔جماعتِ اسلامی کے کارکنان، خواتین اور نوجوان پورے بلوچستان میں لاکھوں گھروں پر دستک دیں گے، ووٹرز کے سامنے ماضی کے حکمرانوں کی ناکامیوں کی تاریخ رکھتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی کی اہلیت و صلاحیت پر قائل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفدسے ملاقات بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اب قوم کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے جو کرپشن فری پاکستان جماعت ہے جس کی دیانت دار اہل قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ہمارے ارکان نے اسمبلیوں میں جا کر عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔

انشا اللہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ملک کو سودی نظام کی لعنت سے نجات ،کرپشن کا خاتمہ ،بلوچستان کے لاپتہ افرادکو بازیاب،سی پیک کے ثمرات سے اہل بلوچستان کو مستفید کرکے بے روزگاری ،غربت ختم،لاپتہ افرادکوبازیاب،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی دلا کر پاکستان لائے گی۔ چمن میں ڈیڑھ ماہ سے عوام احتجاج پرہے مگرحکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے کیاحکمران حالات خراب کرنے کے انتظارمیں ہے دومسلم ممالک کے عوام کے درمیان دوریاں نفرتیں دونوں ممالک کے حکمران پیداکرکے لاکھوں عوام کی مشکلات وپریشانی میں اضافہ کررہے ہیں یہ سب کچھ دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے کیا جارہا ہے چالیس سال افغانوں کو مہمان دیکر اب اس قربانی ومہمان داری اوراخوت وبھائی چارے پر پانی ڈالکر نفرت تعصب اوردشمنی پیداکرنے کی سازش وکوشش ہورہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک افغان دوستی پاک افغان ترقی دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے جماعت اسلامی امن انصاف ترقی کیلئے مظلوموں کیساتھ اور ظالموں اورظلم کے خلاف ہے