
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
عمر ایو ب جنرل سیکرٹری ، یاسمین راشد پنجاب ، منیر بلوچ بلوچستان ، علی امین گنڈا پور کے پی کے اور حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صدر منتخب عمران خان چیئرمین تھے، ہیں، تاحیات رہیں گے، چیف جسٹس آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق کا تحفظ ہمیں واپس دلادیں،بیرسٹر گوہر علی خان
ہفتہ 2 دسمبر 2023 15:16

(جاری ہے)
نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ایک پینل ہے، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔پارٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اہم منصب پر ذمہ داری سونپے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصب میرے پاس امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنمائوں پر آئے روز کیسز بنائے گئے، ہمیں عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، آج بھی ہماری آدھی سے زائد قیادت انڈر گرائونڈ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق کا تحفظ ہمیں واپس دلادیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 1960 سے پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں اپنے انٹرا پارٹی انتخابات جمع کراتی آئی ہیں لیکن کسی کے الیکشن کو ایسا نہیں دیکھا گیا جیسا ہمارا دیکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ میں عمران خان کے جانشین اور نمائندے کی حیثیت سے میں یہ ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، یہ منصب اس وقت تک میرے پاس امانت کی طرح رہے گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے، عمران خان چیئرمین تھے، آج بھی چیئرمین ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر بلے کو برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔29 نومبر کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے۔گزشتہ روز یکم دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.