نوازشریف کی میر بلخ شیر مزاری کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

بدھ 6 دسمبر 2023 19:45

نوازشریف کی میر بلخ شیر مزاری کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کی وفات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، مریم اورنگزیب اور شیخ فیاض ادین بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے میر طارق خان مزاری، سردار ریاض مزاری، سردار دوست محمد مزاری، سردار مراد بخش مزاری سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔