Live Updates

عام انتخابات، مسلم لیگ ن امیدواروں کے ناموں پر حتمی غور کے لئے پارلیمانی بورڈ کا پانچواں اجلاس کل ہو گا

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ اپنے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کی حتمی تجاویز پر غور کا عمل جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ ن کے مختلف اضلاع میں امیدواروں کے ناموں پر حتمی غور کے لئے پارلیمانی بورڈ کا پانچواں اجلاس کل (ہفتہ کو ) ہو گا۔ امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے حتمی انٹرویو کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تمام لیگی امیدواروں سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان کے انٹرویوز کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ کا پانچواں اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کیا جائے گا ۔ آج ہونے والے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آج بہاولپور ڈویڑن کے تینوں اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے ۔

بہاولپور ڈویڑن سے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 15 نشستیں ہیں جن میں ضلع بہاولنگر کی 4، ضلع بہاولپور کی 5 اور ضلع رحیم یار خان کی 6 نشستیں ہیں ۔ بہاولپور ڈویڑن میں پنجاب اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 31 نشستیں ہیں جن میں ضلع بہاولنگر کی 8، ضلع بہاولپور کی 10 ور ضلع رحیم یار خان کی 13 نشستیں ہیں ۔ ضلع بہاولنگر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 160، این اے 161، این اے 162 اور این اے 163 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے ۔

ضلع بہاولپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 164، این اے 165، این اے 166، این اے 167 اور این اے 168 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ضلع رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169، این اے 170، این اے 171، این اے 172، این اے 173 اور این اے 174 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ضلع بہاولنگر سے پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پی پی 237 سے پی پی 244 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا۔

ضلع بہاولپور سے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستوں پی پی 245 سے پی پی 254 تک کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی سے ضلع رحیم یار خان کی 13 نشستوں پی پی 255 سے پی پی 267 تک کے امیدواروں کا بھی آج فیصلہ ہو گا ۔ آج ہی ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے تمام 6 اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لیہ، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سے قومی اسمبلی کی کل 15 نشستیں ہیں جن میں ضلع مظفر گڑھ کی 4، ضلع کوٹ ادو کی 2، ضلع لیہ کی بھی 2، ضلع تونسہ کی ایک، ضلع ڈیرہ غازی خان کی 3 اور ضلع راجن پور کی 3 نشستیں ہیں ۔

ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سے پنجاب اسمبلی کی کل 30 نشستیں ہیں جن میں ضلع مظفر گڑھ کی 8، ضلع کوٹ ادو کی 3، ضلع لیہ کی بھی 5، ضلع تونسہ کی 2، ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کی 6، 6 نشستیں ہیں ۔ ضلع مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175، این اے 176، این اے 177 اور این اے 178 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے ۔ ضلع کوٹ ادو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 179 اور این اے 180 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔

ضلع لیہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 اور این اے 182 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ضلع تونسہ سے قومی اسمبلی کے واحد حلقہ این اے 183 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184، این اے 185 اور این اے 186 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ ضلع راجن پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 187، این اے 188 اور این اے 189 کے امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔

ضلع مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پی پی 268 سے پی پی 275 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔ ضلع کوٹ ادو سے پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پی پی 276 سے پی پی 278 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔ ضلع لیہ سے پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پی پی 279 سے پی پی 283 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔ ضلع تونسہ سے پنجاب اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 284 اور پی پی 285 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔

ضلع ڈیرہ غازی خان سے پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پی پی 286 سے پی پی 291 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔ ضلع راجن پور سے پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پی پی 292 سے پی پی 297 تک کی ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گا ۔ آج بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز سے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 30 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 61 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر حتمی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مریم نواز اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنائ اللہ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ آج کے اجلاس میں بہاولپور میں مسلم لیگ ق کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈویڑنل کوآرڈینیٹر، ڈویڑنل صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام ضلعی صدور کی امیدواروں بارے سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ ہفتے کے روز پارلیمانی بورڈ کے پہلے اجلاس میں سرگودھا ڈویڑن کے انتخابی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا ۔

سوموار کو پارلیمانی بورڈ کے دوسرے اجلاس میں راولپنڈی ڈویڑن کے لیگی امیدواروں ہے انٹرویو کئے گئے تھے ۔ منگل کو ہونے والے تیسرے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑنز کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے تھے ۔ بدھ کو ہونے والے چوتھے اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے تھے ۔ ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے ملتان ڈویڑن کے لیگی امیدواروں کے ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس ہو گا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات