ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے یو بی جی اور بی ایم پی پی کا مشترکہ پاور شو

مضبوط قیادت معیشت کو پروان چڑہانے میں کردار ادا کرسکتی ہے، گورنرزبلوچستان و سندھ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:24

ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے یو بی جی اور بی ایم پی پی کا مشترکہ پاور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ہمیں معاشی انجن کو مضبوط کرنا ہے اور یہ انجن کراچی میں موجود ہے۔ معیشت کو درست کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کی بجائے ایک سوچ کے ساتھ پاکستان کے معاشی بحران کا حل نکالیں۔ یونائٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل پروگریسیو کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت ایف پی سی سی آئی کے الیکشن پاور شو سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے اجتماعی طور پر ملک کے غریب طبقے کیلئے کچھ کرنے کا اعادہ کرنا ہوگا۔

میں نے کوشش کی ہے کہ گورنر ہاس کو صوبے میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے عوام کی فلاح کیلئے وقف کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا آج اسے کہاں پہنچادیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج مان لیں کہ ہم اچھے پاکستانی نہیں بن سکے۔ انہوں نے گیس بحران شدت اختیار کر رہا ہے، صنعتیں بند ہورہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کیلئے یونائٹڈ بزنس گروپ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

"مجھے یقین ہے کہ اچھی اور مضبوط قیادت ہے مسائل سے نبرد آزما ہوکر معیشت کو پروان چڑہانے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ یوبی جی اور بزنس مین پینل پروگریسیو کے مشترکہ پروگرام جس کی میزبانی حمزہ تابانی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے یوبی جی کے رہنماوں کا بھرپورساتھ دیا جائے تاکہ ایک بھرپور قیادت کے ساتھ میدان میں اترنے والی یہ ٹیم معاشی چیلنجزکا مقابلہ خوش اسلوبی کے ساتھ کرسکے۔

مہمان خصوصی عبدالوحید کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں یونائٹڈ بزنس گروپ کی قیادت کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یوبی جی نئی توانائی کے ساتھ معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوجستان کے وسائل کے درست استعمال سے نا صرف صوبہ بلکہ ملک کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔ یوبی جی کے سرپرست اعلی اور پنجاب کے نگراں وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہمیرے والد ایس ایم منیرنے ایک پودے کی آبیاری کی جو آج یوبی جی کی شکل میں تناور درخت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونائٹڈ بزنس گروپ کی ٹیم میں تراشیدہ ہیرے ہیں جن کے تجربات سے معیشت کو درست سمت گامزن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرایف پی سی سی آئی سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ آئیندہ برس کا سورج ملک اور خوصا" ایف پی سی سی آئی کیلئے نئی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا۔ یونائٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل پروگریسیو کے مشترکہ صدارتی امید وارو سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معاشی مسائل کا انبار ہے جنہیں حل کرنے کیلئے باہمی اتحاد کے ساتھ تیزترین جدوجہد کی ضرورت ہوگی اور یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب یوبی جی اور بزنس مین پینل پروگریسیوکومکمل اکثریت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ماضی کی کاوشوں کی بدولت تمام اسٹیک ہولڈرز نے چاروں صوبوں میں بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی ترقی کا میدان تسخیر کرنا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف کی سی سی آئی سے جڑا ہو ووٹر یو بی جی کی معشی جدوجہد کی تاریخ دیکھ لے جس کے بعد اسے فیصلہ کرنا سہل ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھرپور شرکت کی درخواست کی۔

یو بی جی کے سیکریٹری جنرل (سندھ ریجن) اور سابق چیرمین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا کہ یوبی جی ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک جدوجہد کا تسلسل ہے جس کی قیادت نے ملک کو مشکل ترین معاشی حالات سے نکالنے کیلئے انتھک کاوشیں کی ہیں جس کا سہرا ایس ایم مینر مرحوم اور دور حاضر میں ان کے رفقا کو جاتا ہے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ یو بی جی دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اس پلیٹ فارم پر تمام ووٹرز یکجا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئیندہ انتخابات میں یوبی جی مکمل اکثریت کے ساتھ میدان عمل میں آکرملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔پیٹرن انثیف آباد محسن شیخانی نے کہا کہ ملک مشکل ترین معاشی دوراہے پر کھڑا ہے اور ان حالات سے مقابلہ کرنا سہل نہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اتحاد کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مہنگائی نے ہر شعبے اور خصوصا" ملک کے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

محسن شیخانی نے تمام کاروباری طبقوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی قسمت بدلنے کیلئے آپس کی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھیں اور پنے وسائل اور تجربات استفادہ کرتے ہوئے ملک کی معیشت کی کامیابی کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔ یوبی جی اور بی ایم پی پی کے مشترکہ ایونٹ سے ڈاکٹرمرزا اختیاربیگ، ثاقب فیاض مگوں، میاں زاہد حسین، خالد تواب، اوردیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں معروف صنعتکار عارف حبیب، چیرمین آباد آصف سم سم، چیرمین کاٹی فراز الرحمان، چیرمین و سی ای او پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک،سابق چیرمین آباد و سابق وی پی، ایف پی سی سی آئی عارف جیوا، سابق چیرمین ایس آر راحیل رنچ، کراچی چیمبرو کاٹی کے سابق صدوراور ایف پی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔