
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے آزادی کی شمع روشن رہے گی،وزیراعظم آزادکشمیر
اتوار 10 دسمبر 2023 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہمارے سامنے افغانستان بھی موجود ہے جس نے دو عالمی طاقتوں کو سبق سکھایا کہ حاکمیت مالک الملک کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مناظر فلسطین میں نظر آئے وہی مناظر مقبوضہ کشمیر کے ہیں جہاں بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو اس لئے آنکھیں دکھاتا ہے کہ اسکی اقتصادی طاقت ہے، مایوسی کی ایک فیصد گنجائش نہیں ہے ،ہم نے ہندوستان کو ہر جگہ مات دی ہے جب اسنے فروری میں ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی، جب بھی بھارت کا الیکشن قریب آتا ہے تو وہ ایل او سی پر جارحیت کا ماحول پیدا کرتا ہے اگر اسنے اس بار ایسی کوئی کوشش کی تو اسکو ایسا کرارہ جواب ملے گا کہ وہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں،زمینی جدوجہد کو زندہ رکھنا ہے آزادی کیلئے نسلیں قربان کرنی پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے احتساب کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا ،پہلے خود کو قانون کے سامنے جوابدہ بنایا ،پھر سب کو کہا کہ خود کو قانون کے سامنے جوابدہ بنائیں،یہ جو پروٹوکول کلچر ہے یہ اشرافیہ کو عوام سے دور کر رہا ہے، میرے پاس وہی مختصر پروٹوکول ہے جو عام شہری کو بھی حاصل ہو سکتا ہے ،عوام کے ٹیکس کا پیسہ لوگوں کی امانت ہے،لوگ بڑی مشکل سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں،اسطرح عوام کے ٹیکس پر عیاشی نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں سرجیکل تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ وہاں سے سکالرز اور دانشور پیدا ہوں۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے اسنے ہندو توا کو فروغ دیا،بھارت میں اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،بھارت کو روکنےکیلئے ہمیں عالمی برادری کو متحرک کرنا ہو گا تاکہ بھارت پر دباؤ بڑھایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اخبارات اور جریدوں میں مسئلہ کشمیر پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں زیادہ لابنگ کرنا ہو گی۔ ایمبیسڈر نائلہ چوہان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے کشمیر ہمارا قومی کاز ہے جس پر پوری قوم متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر آزادی کے دن سے ہمارے ساتھ جڑا ہوا ہے،اس مسئلے نے عشروں میں بہت تبدیلیاں دیکھیں جس سے مسئلہ گھمبیر اور پیچیدہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناامید نہیں ہونا ہے اپنا کام کرنا ہے اور کرتے چلے جانا ہے،ہمارے وزیراعظم،وزیر خارجہ ہر اہم موقع پر کشمیر کا ذکر کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہتے ہیں،بھارت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سوشل سائنسز کی سابق ڈین ڈاکٹر آمنہ محمود نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 370 اور 35 اے ختم کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوے ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے اور کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بہت ابتر ہے،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ہمیں طاقتور کو احتساب کے دائرے میں لانا ہو گا،ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ راجہ سجاد خان نے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن اس بات کا متقاضی ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے،اقوام متحدہ کا چارٹر اس کا تحفظ کرتا ہے۔ سیکرٹری کشمیر کازلینگویجز اینڈ آرٹس وجاہت رشید بیگ نے کہا کہ حکومت نے تحقیق کو فروغ دینے کیلیے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جس کے تحت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی اداروں سے اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی دن کے موقع پر ہم شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.