
Oمنتخب پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین و قانون کی پاسداری ہے اور اسکے بغیر گھمبیر سیاسی، معاشی، ثقافتی، آئینی و دیگر مسائل سے نجات ممکن نہیں ،چیئرمین مختار خان یوسفزئی
%ملک میں بسنے والے دیگر قوموں کے ساتھ برابری کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی اور اس راہ میں بہت مشکلات اور تکالیف برداشت کئے،تقریب سے خطاب
اتوار 10 دسمبر 2023 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک میں پشتون متحدہ صوبے کے قیام اور پشتو کوتعلیم اور عدالت کی زبان قرار دیکردینے، ملک میں بسنے والے دیگر قوموں کے ساتھ برابری کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد کی اور اس راہ میں بہت مشکلات اور تکالیف برداشت کئے اور درجنوں کی تعداد میں پارٹی ساتھیوں نے خون کا نظرانہ پیش کرکے شہید ہوئے اور اس انتھک جدوجہد کینتیجے میں ہم خیبر پشتونخوا میں ایک منظم پارٹی بنانے میں کامیاب ہوئے اور زبردست عوامی حمایت حاصل کی، جنوبی پشتونخوا میں سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کا اعزاز حاصل کیا اور اسی طرح سندھ اور پنجاب میں پارٹی کے ادارے قائم کیے گئے۔
لیکن بدقسمتی سے 2013 کے الیکشن کے بعدپارٹی کے ادارے شعوری طور پرمفلوج کردیے گئے اور شخصی امریت کیلئے راہ ہموار کرکیانفرادی حیثیت میں انتہائی اہم نوعیت کے فیصلے اور پالیسیاں مسلط کردی گئیں اور اس کے ساتھ اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں کے خلاف کردارکشی کی ایک منظم مہم شروع کردی گئی۔ان تمام حالات و واقعات کو انکے نوٹس میں لانے کے باوجود پارٹی کے سابقہ چیئرمین نے خاموشی اختیار کرلی بلکہ بار بار مطالبے کے باوجود پارٹی کے فیصلہ ساز اداروں کے اجلاس بلانے سے انکار کیا جسکی وجہ سے پارٹی میں سخت بحران نے جنم لیا اور ذاتی ضد اور انا کے نتیجے میں پارٹی کو دولخت کردیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو پشتونخوا اور نہ ہی نیشنل عوامی پارٹی کسی کی ذاتی میراث ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نام کا تعلق ہمارے ماضی کی جدوجہد سے جڑی ہے ، پشتونخوا ہمارے وطن کا نام ہے جو جہلم سے امو تک اور چین کے سرحد سے لیکر سبی تک پھیلا ہوا ہے جبکہ نیشنل عوامی پارٹی کا قیام 1957 میں لایا گیا اور ملک کے تمام محکوم اور مظلوم عوام کے تاریخ ساز شخصیات اس پارٹی کا حصہ تھیں جیسے خان عبد الغفار خان(باچا خان)، خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی، افضل بنگش، محمو د علی قصوری، میاں افتخارا لدین، مولانا عبد الحمید بھاشانی، غوث بخش بزنجو، گل خان نصیر، صاحبزادہ عبدالقیوم، جی ایم سید، حیدر بخش جتوئی اور دیگر قابل فخر رہنما شامل تھیں۔ ان حقائق کے برخلاف چند ناعاقبت اندیش عناصر کا پارٹی کے نام کے حوالے سے قوم اور عوام کو گمراہ کرنا سیاسی اخلاقیات کے ماورا عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاست پر پراپرٹی ڈیلرز کا قبضہ ہے جسکی وجہ سے باشعور سیاسی کارکنوں اور عوام نے ایک طویل جدوجہد اور قربانیاں دیکر بھی عوام کو قومی محکومی اور ازیتناک زندگی سینجات دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو پراپرٹی ڈیلرز سے آزاد کرانا ہوگا اور تمام فیصلوں کا اختیار اداروں کے سپرد کرنے ہونگے اور موروثی سیاست کا ہر لحاظ سے خاتمہ کرنا ہوگا۔ ہم نے ایک سال سے بحیثیت پارٹی ایک نئے راہ کا تعین کیا ہے جس میں پارٹی پر صرف کارکنوں اور عوام کی ملکیت ہوگی اور اس میں ادارے ہی بالادست رہینگے اور اہلیت کی بنیاد پر ہی رہنمائی کا حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ نئے عزم اور جزبے کے ساتھ جدوجہد کو آگے بڑھائے اور قوم کو اس مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیںمزید قومی خبریں
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.