
پالیسوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ دوبارہ لڑنی پڑ رہی ہے ،سرفرازبگٹی
پیر 11 دسمبر 2023 16:43

(جاری ہے)
نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ عملی زندگی کا سفر شروع کرنے والے خواتین اور مرد پولیس کانسٹیبلان سے مخاطب ہورہا ہوں ،ان جوانوں نے اپنے آپ کوعوام کے لئے وقف کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں دو طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جن میں مذہب کی بنیاد پر دہشت گردی اور قوم پرستی کی بنیاد پر دہشت گرد ی شامل ہے حالانکہ ان دونوں چیزوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک سازش کے تحت دہشت گردی کو مذہب اور قوم پرستی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو کمزور کرنے کیلئے’’ پراکسیز‘‘ لڑی جارہی ہیں ان کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز نے قربانی کے عظیم جذبے کیساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر دنیا میں نئی مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 کے بعد ہم سب کی ایک ہی شناخت ہے وہ ہے پاکستانی ، ہم سب سے پہلے پاکستانی اور اس کے بعد سندھی ، بلوچی، پنجاب، سرائیکی ،گلگتی اور کشمیری ہیں ، اس سازش کو بھی ہم بحثیت قوم ملکر ناکام بنا رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسی لئے اسے چیلنج کیا گیا ہے ، اسلام ہمیں اکٹھا کرتا ہے ، اسی اتحا دکو نقصان پہنچانے کے لئے ہم پر جنگ مسلط کی گئی، ہماری افواج اورسول آرمڈ فورسز نے جرات مندی سے مقابلہ کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات واضح ہے کہ طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہی ہے ، تشدد کی راہ اپنانے والوں کے ہاتھ روکنا پڑیں گے۔ نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعہ میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر شہید ہوا ،کچھ دن قبل بھی سی ڈی ٹی کا افسر شہید ہوا تھا لیکن دوسری جانب سی ٹی ڈی پر مقدمات بھی بن رہے ہیں ،بحیثیت قوم جنگ لڑنے کیلئے کچھ سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اسمبلیوں میں اور میڈیا کے حلقوں میں بیٹھ کر منظم سازش کے تحت ملک دشمن عناصر کی آواز بن رہے ہیں، اس کو بھی بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے غیر سیاسی ہوجاتے ہیں تو وہ مضبوط ہو تے ہیں، اداروں کے اپنے پائوں پر کھڑا رہنے کے لئے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے زندگی گزاریں گے تو پھر کرپشن کی جانب راغب نہیں ہوں گے ،جب صادق و امین بنیں گے تو کوئی ادارہ ، تنظیم ان کے خلاف سروے رپورٹ جاری کرنیکی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے دیگر چیلنجز کی طرف معاشرے میں کرپشن بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔جب ہم سب ٹھیک ہوجائیں تو کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ہم نے اس سوال کا جواب بھی تلاش کرنا ہے کہ ہم پیچھے کیوں رہ گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.