فروری کو قوم کرسی کے نشان پر اپنا فیصلہ سنائے گی‘ تابش قیوم

مرکزی قیادت ملک کے قومی و صوبائی حلقوں سے انتخابی میدان میں حصہ لے گی

جمعہ 22 دسمبر 2023 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب،سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت پورے ملک سے قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواران کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پورے ملک سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو لاہور میں حلقہ این اے 117سینئر نائب صدر فیصل ندیم ،کراچی میں این اے 235سے نائب صدر طلحہ سعید ، این اے 122،فنانس سیکرٹری اے آر نقوی پی پی 156،حافظ عبد الرف این اے 119، خالد نیک گجر پی پی 162جنرل سیکرٹری پنجاب مزمل اقبال ہاشمی گوجرنوالہ این اے 77 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا کہ ملکی استحکام کیلییبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مشکور ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں 2 دن کا اضافہ کردیا ہے۔ ہم اپنے نعرے ہماری سیاست خدمت انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ 8 فروری کو قوم کرسی کے نشان پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔