آصف علی زرداری کی کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی قوم کو مبارکباد

اتوار 24 دسمبر 2023 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی قوم خاص طور پر پاکستان میں بسنے والے مسیحی پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے اتوار کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تمام غیر مسلم شہریوں کو 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہونے کا حق دیا تھا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے غیر مسلم شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے تمام مسیحی برادری سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک اور قوم مثالی خدمت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام ثمرات پر مسیح برادری کے برابر کے حقوق کی طرفدار ہے، انہوں نے کہا خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر شہباز بھٹی شہید کو بھی یاد رکھا جائے جس کی ملک اور جمہوریت کے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔