Live Updates

فرح گوگی کے سسر کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیا

چوہدری محمد اقبال گوجرانوالہ ڈویژن سے پی پی 68سے ن لیگ کے امیدوار ہونگے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 11 جنوری 2024 13:25

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہلی فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کو الیکشن ٹکٹ جاری کر دیا۔چوہدری محمد اقبال گوجرانوالہ ڈویژن سے پی پی 68سے ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری محمد اقبال مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2018ءمیں وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔

عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ سے بھی امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔این اے 49سے شیخ آفتاب،این اے 50 سے ملک شہیل خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے اسامہ سرور عباسی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر اسلام، این اے 55 سے ملک ابرار اور این اے 56 سے حنیف عباسی کے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ این اے 57 سے دانیال چوہدری اور این اے 58 سے میجر(ر)طاہر اقبال کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا ہے۔جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 افتخار احمد خان، پی پی 3 حمید اختر، پی پی 4 شیر علی خان، پی پی 5 ملک اعتبار خان، راولپنڈی کے حلقہ پی پی 6 سے محمد بلال یاسین، پی پی 7 راجہ صغیر احمد، پی پی 8 افتخار احمد، پی پی 9 شوکت راجہ، پی پی 10 چودھری نعیم اعجاز، پی پی 11 عمران الیاس چودھری اور پی پی 13 سے ملک عمر فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات