دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے75 کا ٹکٹ دیا وہ شریف لوگ ہیں

یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، میرا کوئی نارووال میں بسوں کا اڈا نہیں۔ مرکزی رہنماء ن لیگ احسن اقبال کی ظفروال میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جنوری 2024 18:49

دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے75 کا ٹکٹ دیا وہ شریف لوگ ہیں
نارووال ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 جنوری 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے75 کا ٹکٹ دیا وہ شریف لوگ ہیں، یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، میرا کوئی نارووال میں بسوں کا اڈا نہیں۔ انہوں نے ظفروال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جو سیاستدان ہیں وہ 70 سال کی اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں، پہلے سیاستدان صرف تھانے اور کچہری کی سیاست کر رہے ہیں، یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، نارووال میں میرا کوئی بسوں کا اڈا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے75 کا ٹکٹ دیا وہ شریف لوگ ہیں، این اے75 سے ٹکٹ ہولڈر انوارالحق چودھری کی عوام کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ میں دو حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں، این اے 76 اور پی پی 54 میں سے کون سا حلقہ بعد میں چھوڑنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی۔

یاد رہے مسلم لیگ ن نے انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے، لیکن سینئر رہنماء دانیال عزیز کو ٹکٹ نہیں دیا۔ جس پر دانیال عزیز نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر مہنگائی پر بات کرنے کیلئے یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، اگر ان کو نوازنا ہے جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں توایسا ہی سہی۔عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، میں الیکشن لڑوں گا مجھے مہنگائی کو ختم کرکے دکھانا ہے۔ میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔ میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔الیکشن ضرور لڑوں گا مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔