این اے 155 کے الیکشن کا رخ بدلنے لگا ، سخت مقابلہ

ہفتہ 13 جنوری 2024 22:58

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) این اے 155 کے الیکشن کا رخ بدلنے لگا ۔حلقہ میں نون لیگ کے میر خان محمد خان جمالی اور پیپلزپارٹی کے چنگیز جمالی کے درمیان مقابلہ سخت کانٹے دار ہے اب تک پوزیشن میر جاوید خان اور میر خان محمد خان کے درمیان زبر دست ہوگا۔ رپورٹ تفصیلات کے مطابق این اے 155پر مقابلہ جمالی خاندان کا آپس میں ہو رہا ہے میر جاوید خان جمالی۔

(جاری ہے)

میر خان محمد خان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے میر چنگیز جمالی کے درمیان زبر دست اب تک جو تجزیاتی رپورٹ اور پوزیشن ہے وہ میر جاوید خان جمالی اور میر خان محمد خان کے درمیان ہے بلاول بھٹو 14کو نصیر آباد کے دورے پر آرہے ہیں ان کیدورے کا واضح پوزیشن بعد میں میر چنگیز جمالی کا ہوگا کیونکہ کھوسہ برادری نے میر خان محمد خان کی حمایت کی جبکہ کھوسہ برادری کے ایسے بھی شخصیت ہیں جنہوں نے سلیم خان کھوسہ کے فیصلے کو رجیکٹ کیا اور وہ ہودکتا ہے میر جاوید جمالی کا ساتھ دیں کیو نکہ میر جاوید خان میر ظفر اللہ خان کے فرزند ہیں اس لیے بھی ان کو ووٹ آئیں گے حلقہ پی بی 16میں بھی بوزیشن میر جاوید جمالی اور میر خان محمد خان کا بیس انیس تک ہو سکتا ہے جبکہ اوستا محمد اور گنداخہ سے میر ظفر اللہ خان جمالی کے حامی زیادہ ہیں وہ ووٹ میر جاوید خان کے لیے بونس ہیں یہاں سے جن کو ووٹ زیادہ میں گے وہی جیتے گا اب تک پلڑا بھاری میر جاوید خان کا زیادہ لگتا ہے لیکن سیاست کوئی حرف آخر نہیں کسی وقت بھی کوئی رخ تبدیل ہو سکتا ہے بلاول بھٹو aکے جلسے کے بعد بھی بڑی قیاص آرائیاں پو رہی ہیں۔