کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر 584 امیدوار

شہر سے سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر ایک ہزار453امیدوار میدان میں آگئے

اتوار 14 جنوری 2024 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) کراچی میں قومی،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی22نشستوں پر 584امیدوارمیدان میں ہیں، جبکہ شہرقائد سے سندھ اسمبلی کی 47نشستوں پر ایک ہزار453امیدوار ہیں۔آراونے امیدواروں کی حتمی فہرستیں اتوار کو جاری کردیں۔این اے 229 پر 15 امیدوار میدان میں ہیں۔

این اے 230 پر 25 امیدوار الیکشن لڑیں گے،این اے 231 پر 26 امیدوار مد مقابل ہوں گے، این اے 232 میں 38 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے، این اے 233 پر 29 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 234 پر امیدوار مد مقابل ہیں۔این اے 235 میں 24 امیدوار میدان میں ہونگے، این اے 236 پر 35 امیدوار لڑیں گے، این اے 237 پر 38 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 238 پر 25 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 239 پر 19 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 240 میں 19 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 241 پر 38 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 242 پر 29 امیدوار ہیں، این اے 244 پر 24 امیدوار جب کہ این اے 245 پر 24 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 246 پر 24 امیدوار ہیں، این اے 247 پر 27 امیدوار مد مقابل ہوں گے،این اے 248 میں 34 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 249 پر 27 امیدوار ہوں گے، این اے 250 میں 26 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔