Live Updates

دیرلوئر کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 27 اور 5 صوبائی حلقوں کے لیے 75  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اتوار 14 جنوری 2024 17:30

دیرلوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) دیرلوئر کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 27 اور 5 صوبائی حلقوں کے لیے 75  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پی کے 14 لوئر دیر ون میں  18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورجس میں ابرار خان،ارشد نواز،اظہر تقویم،حبیب الرحمن،حسین احمد ،سجاد علی،سعیداللہ، سابقہ جے آئی ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب ،طارق اللہ،عبدالواحد،غلام حسین،فریداللہ،لیاقت خان، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد اعظم خان،پی پی پی کے سابق ایم پی اے ،محمد زمین خان،محمد سجاد خان،ملک محمد زیب خان اور محمد نعمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جبکہ پی کے 15 دیر لوئر ٹو تحصیل ادینزئی سے بہادر زیب،تلاوت شاہ،خرم شہزاد،راشد خان،زیداللہ خان،سیاست اللہ خان،عزیزاللہ خان،عمران خان،فاروق الرحمن،قاضی جلال الدین،محمد ابراہیم،محمد واصل خان،نعیم اللہ خان،واصل خان اور ہمایوں خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی کے 16 لوئر دیر تھری تحصیل تیمرگرہ کے لیے انعام اللہ،بشیراللہ،سجاد احمد ،سمیرہ جان،سید عالم شاہ،شاہ نواز خان،شفیع اللہ،کامران زیب خان،محمد انعام خان،محمد ذاکراللہ،محمد ساجد خان،محمد نبی شاہ اور سابقہ صوبائی وزیر مظفر سید جس کا تعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے ہے، اسی طرح پی کے 17لوئر دیر فور کے لیے 18  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں، امیدواروں میں سابقہ جے آئی ایم پی اے اعزازالملک ،سابقہ اے این پی ایم پی اے بہادر خان،امان الحق،جواد خان،حبیب الرحمان،خان بادشاہ،عباداللہ،سعیدالحق،عبیداللہ،فضل اللہ،کفایت اللہ،فیض اللہ،کفایت اللہ،مجیب الرحمن،حبوب یار خان،محمد دین جان،محمد ہاشم خان اور نذیر خان کے نام منظور ہوچکے ہیں ۔

پی کے 18 لوئر دیر فائیو کے لیے 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جن میں  بخت بادشاہ،حبیب الرحیم،سعید گل،گل ہمیش،لیاقت علی خان،مبارک شاہ،محمد زمان خان،محمد یاسین،ملک عبداللہ شاہ اور وزیر زادہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔لوئر دیر کے دو قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے جس میں این اے 6 لوئر دیر ون کے لیے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جن  میں انعام الحق،ایمل خان،بہادر خان،روح اللہ خان،امیر جماعت اسلامی سراج الحق،علی شاہ،فواد علی،سابقہ پی ٹی آئی ایم این اے محمد بشیر خان ،محمد حنیف خان ،محمد دین جان اور محمد بشیر خان شامل ہیں، جبکہ این اے 7 لوئر دیر ٹو کے لیے15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے لیے اسلم خان،سراج الدین،عالم زیب خان،عبداللہ انور،عمیر نواب،فضل رحیم،سابقہ سینیٹر گل نصیب خان،سابقہ ایم این اے محبوب شاہ،محمد اسماعیل،محمد انعام خان، سابقہ سینیٹر محمد زاہد خان،محمد سجاد خان ،مہتاب حیات خان ،نصیب زمان اور یاسر خان شامل ہیں۔

\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات