
قوم خاندانوں کی سیاست سے بیزار ہوچکی، انہیں اس دفعہ بھی مسلط کیا گیا تو عوام تسلیم نہیں کریں گے‘سراج الحق
ن لیگ اور پیپلز پارٹی 90کی دہائی کا ڈرامہ پیش کررہی ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا دوسرے کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے استعمار کی سہولت کار سالہاسال اقتدار میں رہنے والی خاندانوں کی پارٹیاں صبح مفادات کی خاطر جھگڑتی، شام کو ایک ہوجاتی ہیں
بدھ 17 جنوری 2024 20:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فورٹ عباس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امیرضلع بہاولنگر ولید ناصر، امیدوار حلقہ این ای161ارسلان خاکوانی، این اے 162 چوہدری افتخار ندیم، این اے 163 محمد عمر فاروق، پی پی 238بشیر کھرل، پی پی239 محمد ریاض، پی پی240 سید مسعود اقبال، پی پی241پروفیسر معروف اعظم، پی پی242نوید انور، پی پی 243 ناصر محمود، پی پی 244 طاہر یوسف باجوہ اور امیر تحصیل رضوان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے چوتھی باری کے خواہش مند ہیں، اب باریوں کا دور چلا گیا، عوام حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، آزمودہ حکمرانوں کو مزید موقع دینا ملک کے آیندہ پانچ سال ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ پر متواتر پندرہ برس حکومت کی، ن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے، عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں۔ حکمران پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر علاقے میں ترقی لائے گی۔ ترازو انصاف کی بروقت فراہمی کا نشان ہے۔ اقتدار میں آ کر حقیقی احتساب کا نظام لائیں گے، ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جن کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، وہ کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی 28ہزار یتیموں کی کفالت کر رہی ہے، سیلاب، کرونا اور زلزلہ کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، ہم لاکھوں گھروں میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مزدوروں، کسانوں اور عام پاکستانیوں کی جماعت ہے۔ حکمران پارٹیوں نے غزہ میں ظلم کے خلاف ایک احتجاج نہیں کیا، ہم نے فلسطینیوں کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا، ملک بھر میں ملین مارچزمنعقد کیے۔ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا، انھوں نے امریکی صدر سے ملاقاتوں کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کی بات تک نہیں کی، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ پوری جرأت اور استقامت سے لڑے گی، ڈاکٹر عافیہ کو امریکا سے واپس لائیں گے۔امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا نظام قائم کرنا چاہتی ہے جس میں انسانوں کی عزت ہو، خواتین محفوظ ہوں، نوجوانوں کو روزگار ملے، امن قائم ہو، شہریوں کے لیے تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات ہوں، ججز ہاتھوں میں قرآن اٹھا کر فیصلے کریں، گرین پاسپورٹ کی عزت ہو، اور سود کی بجائے معیشت زکوٰة اور عُشر کی بنیادوں پر چلایا جائے۔ حکمرانوں نے سودی نظام مسلط کر کے ملک کو 80ہزار ارب کا مقروض کر دیا، ہر پاکستانی پونے تین لاکھ کا مقروض ہے، آدھا بجٹ سودی قسطوں کی ادائیگی میں جاتا ہے، بطور سابقہ فنانس منسٹر خیبرپختونخوا میں اسلامی بنکنگ متعارف کرا کے صوبے کو قرض فری بنایا۔ عوام کی تائید اور اللہ کی مدد و نصرت سے ترازو کی کامیابی کی صورت میں معیشت سنواریں گے، قانون و انصاف کی بالادستی اور امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی بجٹ، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش
-
پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5اضافہ، اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، نعرے بازی
-
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں
-
زرعی جنگلات پائیداراورلچکدار زراعت کی تعمیر کے لیے اہم ہیں.ویلتھ پاک
-
اسرائیل-ایران تنازعہ چوتھے روز میں داخل، ہلاکتوں میں اضافہ
-
وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ایئر انڈیا کے بوئنگ787 کی تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر ہانگ کانگ میں لینڈنگ
-
بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
-
ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
-
اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. ایران
-
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے. عدالت کا تحریری فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.