د*پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کر رہی ہی: خورشید شاہ

اتوار 21 جنوری 2024 18:00

ھ پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور این اے 201 کے امیدوار سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر سید خورشید احمد شاہ کا پنوعاقل میں الیکشن مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اس لئے دیگر جماعتوں کے رہنما پیپلزپارٹی سے متاثر ہو کر پی پی پی میں شمولیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جو عوام میں جا کر سیاست کرتی ہے، ہمارا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے، پیپلزپارٹی کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، پیپلزپارٹی جیت کر عوام میں آئے گی۔