/ن لیگ پی پی ایک ہیں، پی ڈی ایم حکومت میں بھی اکٹھے اقتدارکے مزے لوٹے اورملک کو کنگال وعوام کوبدحال کردیا،محمد حسین محنتی

T انکی وجہ سے آج وطن عزیز 65ہزارارب روپے سے زید کا مقروض ہے، مہنگائی وآئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے نجات کا واحد حل مخلص ودیانتدار قیادت ہے عوام 8فروری کو ترازوکو کامیاب کریں N 300یونٹ تک بجلی فری دینے کامنشورپیش کرکے عوام کو سبزباغ دکھانے والی پارٹیاں بتائیں کہ مہنگائی کاطوفان، بجلی گیس بحران ،ملک کو مقروض کس نے کیا ،امیر جماعت اسلامی سندھ

پیر 22 جنوری 2024 19:45

.کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اللہ کی زمین پراللہ کا نظام اور پرامن چمکتادمکتا اورمہکتا کراچی ہے۔300یونٹ تک بجلی فری دینے کامنشورپیش کرکے عوام کو سبزباغ دکھانے والی پارٹیاں بتائیں کہ مہنگائی کاطوفان، بجلی گیس بحران ،ملک کو مقروض کس نے کیا اب کامیابی کے بعد ملک کی تقدیدبدلنے کے دعویداربتائیں کہ اس سے پہلے کون اقتدارمیں تھا۔

بجلی کے بلوں پرٹیکسوں کی بھرماراورگذشتہ 3برسوں میں 1410ارب کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پرکس کے دور میں ڈالا گیا،پیپلزپارٹی اورن لیگ اندریًک جان دو قالِب ہیں باہرایک دوسرے کے خلاف ہوائی فائرنگ عوام کو بے وقوف بنانے کے سواکچھ بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم حکومت میں بھی اکٹھے اقتدارکے مزے لوٹے اورملک کو کنگال وعوام کوبدحال کردیا جس کی وجہ سے آج وطن عزیز 65ہزارارب روپے سے زاید کا مقروض ہے۔

معیشت تباہ،دہشتگردی ودامنی کا راج ہے مزیدبراں ہرماہ 18ارب روپے کے اضافے ٹیکسزلگانے کی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی گئی ہے۔اس لیے مہنگائی وآئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے نجات کا واحد حل مخلص ودیانتدار قیادت ہے عوام 8فروری کو ترازوکو کامیاب کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودآباد ملیر میںجامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اللہ کا انعام ہے جوبڑی قربانیوں کے بعد اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا مگربدقسمتی سے قیام پاکستان سے ابتک اقتدارمیں آنے والے حکمرانوں نے ملک میں اسلام کی بجائے انگریزکے کالے قانون پرعمل کی ہے۔اللہ کی نافرمانی اورعہد سے بے وفائی کی وجہ سے آج ملک بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔اسلام کا عادلانہ نظام اوردیانتدارقیادت ہی ملک کوحقیقی مقاصد یعنی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بناکر شہدئے پاکستان کے خوابوںکی تعبیرکرسکتے ہیں،اس لیے عوام اسلامی خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اس موقع پرشیخ القرآن عبدالمالک،منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل،مدیرجامعہ مولانایامین منصوری،مولانا احسن بھٹو،مولانا عبدالوحید ،مولانا آفتاب ملک نے بھی خطاب کیا۔