Live Updates

لنڈی کوتل ،خوگہ خیل جلو کلی میں بلال شہید کے حجرے میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ہفتہ 27 جنوری 2024 23:03

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل جلو کلی میں بلال شہید کے حجرے میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔لنڈی کوتل پاکستان تحریک انصاف ورکر بلال شینواری شہید کی تعزیتی ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر نورالحق قادری ،NA27قومی اسمبلی امیدوار اقبال آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان و مقامی پارٹی رہنمائوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر نورالحق قادری، این اے 27 کے امیدوار اقبال آفریدی، ابودردا شینواری و دیگر نے کہا کہ 9مئی کو 25 شہدا کی خون رنگ لائے گا تحریکیں جان نثاروں کی قربانیوں اور شہدا کی خون سے ضرور کامیاب ہونگے اس لئے اب ان کی تحریک بھی کامیاب ہوگی اور اپنے تحریک شہدا کا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امریکی ایجنٹوں اور حقیقی آزادی والوں کے درمیان مقابلہ ہے ووٹ کے ذریعے امریکی غلاموں کو شکست دینا ہوگا عمران خان جیل میں بھی حقیقی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کو ووٹ دینا امریکہ کو ووٹ دینے کی مترادف ہے اس لئے عمران خان کے نمائندوں کو ووٹ دے کر حقیقی آزادی کے لئے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ثانی قائداعظم کو بھاری اکثریت سے شکست دینگے اور انکو پیالے میں ڈبو دینگے وہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن اپروچ ایک کیپٹن تک نہیں ہے تعزیتی ریفرنس سے حاجی عبدالرزاق آفریدی امیر محمد خان ابودردا شنواری اور شیرمت خان نے بھی خطاب کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات