Live Updates

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر ضمانت پر رہا

میاں اظہر کو ضمانتی بانڈ لے کر رہا کیا گیا ، کسی کو بھی بغیر اجازت ریلیاں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے، پولیس حکام

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 29 جنوری 2024 11:44

لاہور( اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری 2024ء) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنمامیاں اظہرکوضمانت پر رہاکر دیا،میاں اظہر کو ضمانتی بانڈ لے کر رہا کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بغیر اجازت ریلیاں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔، میاں اظہر کو این اے 129 میںگزشتہ روزبغیر اجازت کے ریلی نکالنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ ان کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر ایڈووکیٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر (ایکس ) پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حماد اظہر کا مزید کہناتھاکہ میرے82 سالہ بزرگ والد کوپولیس نے این اے 129 لاہور میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کارکنوں کے ہمراہ ریلی نکال رہے تھے۔میاں اظہر کی گرفتاری پرجماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھاکہ میاں اظہر بزرگ سیاستدان اور شریف النفس شخصیت ہیں ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں تھیں۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔ جبکہ پولیس کااس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کیلئے این او سی نہیں لیا تھا، این او سی کے بغیر جو بھی روڈ پر آئے گا گرفتار کرلیا جائے گا۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات