عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، تسنیم احمد قریشی

منگل 30 جنوری 2024 14:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) حلقہ این اے84 اور پی پی 76-75 کو مثالی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، انتخابات میں جو وعدے کریں گے انہیں مقررہ مدت میں پورا کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے امیدوار برائے این اے 84 تسنیم احمد قریشی‘ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جاوید کمبوہ اور متین احمد قریشی نے امین بازار اور کار خانہ بازار میں انتخابی مہم کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر عوام کوتمام سہولتیں فراہم کریں گے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اقتدار دیا تو ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وژن کے مطابق یہ اقتدار عوام تک منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ 8فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید کیساتھ طلوع ہوگا اور انشاء اللہ پاکستان حقیقی معنوں میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی کرے گا۔