پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،سید نوید قمر

بدھ 31 جنوری 2024 22:48

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 پر پی پی کے نامزد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی پیپلز پارٹی نے بحالی جمہوریت کیلئے بیشمار قربانیاں دیں اور آئندہ ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان کے سماجی رہنما پیر ضیانبی جان سرہندی کی جانب سے پی پی میں شمولیت کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور عوام کیدرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک کی قربانیاں جمہوریت اور عوام کیلئے ہیں تقریب سے حلقہ پی ایس 66 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں ہماری عوام کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں عوام نے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے ٹنڈو محمد خان کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آٹھ فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریگی تقریب سے پی ایس، نی67 پر نامزد امیدوار خرم کریم سومرو پیرضیا نبی جان سرہندی، پیر سجاد جان سرہندی، پیر عمر خلیل اللہ جان سرہندی، پیر معصوم جان سرہندی، پیر غلام مجدد جان سرہندی سید سلال شاہ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔